?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ تباہ کن واقعات کو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے حق میں قرار دیتے ہوئے صیہونی حکومت کو ممکنہ تباہیوں سے خبردار کیا۔
صیہونی اخبار ہارٹز نے رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے میڈیا ،کچھ اہم شخصیات اور فوجی تجزیہ کاروں نے فلسطین میں موجودہ واقعات اور فلسطینی مزاحمت سے حکومت کے تنازعہ کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہے تناؤ کا خاتمہ ختم ہو یا نہ ہو ، حماس نے اپنی مطلوبہ کامیابی حاصل کرلی ہے ،اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ موجودہ واقعات حماس کی تحریک کے مفاد میں ہیں،خاص طور پر تل ابیب پر اس کے حملوں اور القدس میں ہونے والے واقعات بتا رہے ہیں کہ یہاں بڑے پیمانے پر حماس اور اس کے رہنماؤں اور القدس کا دفاع کرنے والے حماس اور مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے اعزاز کی تعریف کی گئی ہے، یہ تحریک ہم پرحملے کرتی ہے اور کوئی اس سے روکنے والا ہے۔
واضح رہے کہ موساد کے سابق سربراہ افرایم هالیوی نے کہا کہ ہم تباہی کے دہانے پر ہیں اور ہمیں کھائی میں گرنے سے سے پہلے کا اندھیرا دکھائی دے رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کے قریبی صہیونی فوجی اور انتہا پسند تجزیہ کار رانی ڈینل نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ میرے بچوں کا یہاں مستقبل ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ اگلے چند سالوں میں یہاں ہی رہیں گے۔
اسرائیلی مورخ بنی مورس کا کہناہے کہ عرب اور مسلمان فاتح ہوں گےاور اس سرزمین میں یہودی اقلیت میں کم ہوجائیں گے تو یا انہیں ملک بدر کردیا جائے گا یا قتل کردیا جائے گا ، خوش قسمت وہی شخص ہوگا جو امریکہ اور یورپ فرار ہو جائے گا۔
یادرہے کہ اسرائیلی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ حماس کی دو گھنٹے کی آخری ڈیڈ لائیں کے اختتام کے ساتھ ہی غزہ کے آس پاس تل ابیب اور صہیونی بستیوں میں راکٹ سے چلنے والے دستی بموں کی آواز سنائی دی جو عسقلان اور اشدودپر لگے،درایں اثنا القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز تاکید کی تھی کہ تل ابیب اور مقبوضہ فلسطینی شہروں میں راکٹ فائرکرنے کے لئے فلسطینی مزاحمتی تحریک چھ ماہ کے لئے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج سخت دنوں کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ شہر کے اطراف و
جولائی
کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی
اگست
حیفا پر حزب اللہ کے حملوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا اظہار خیال
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے
ستمبر
دو چینی شہریوں کو ایران میں قید کی سزا
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران میں ایک چینی شہری جس نے ایرانی لڑکیوں کی نجی
ستمبر
چین کا خلائی مشن پہلی بار چاند کے دور دراز حصے پر اترنے میں کیسے کامیاب ہوا؟
?️ 7 جون 2024 سچ خبریں: چین کا کہنا ہے کہ اس کا بغیر عملے
جون
بلوچستان ہائیکورٹ: سینیٹر اعظم سواتی کےخلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم
?️ 19 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
12 ملین یوکرینی بے گھر ہو چکے ہیں: زیلینسکی
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ
جون
عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں کا دھرنا ختم
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومتی تنظیموں کی قانونی حیثیت اور تحفظ کی
اگست