?️
سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ جنگ غزہ کے بعد صیہونی معاشرہ شدید نفسیاتی دباؤ، تشدد اور قتل و جرائم کی لہر کا شکار ہے،سیاسی قیادت کی پالیسیوں اور طویل جنگ نے اسرائیلیوں کو مایوسی اور بے یقینی میں مبتلا کر دیا ہے۔
ایک معروف صیہونی مصنف نے اپنی تازہ تحریر میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ اس وقت شدید نفسیاتی بحران، تشدد، قتل اور جرائم کی لہر سے دوچار ہے، تجزیہ کار کے مطابق، اسرائیلی کابینہ اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے ایک ایسی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا کوئی واضح مستقبل نظر نہیں آتا، اور اس کے نتیجے میں معاشرتی بے چینی اور نفسیاتی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ کار نے اپنی ذاتی مثال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ حال ہی میں ان کی گاڑی چوری ہوئی، لیکن اصل مسئلہ چوری نہیں بلکہ اس واقعے کے بعد خود ان سمیت پولیس، انشورنس کمپنی اور دیگر اداروں کے عملے میں غیر معمولی چڑچڑاہٹ اور بے صبری تھی،ان کے مطابق، یہ کیفیت براہ راست جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسلسل ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہے۔
قلمکار نے واضح کیا کہ صیہونی معاشرے میں تشدد، قتل اور جرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز قتل کے واقعات ہو رہے ہیں اور معاشرتی بے صبری ہر سطح پر نمایاں ہے، چاہے وہ سڑکیں ہوں، پارلیمنٹ، میڈیا یا سوشل نیٹ ورکس۔ یہاں تک کہ ایک ڈاکٹر دوست نے تجویز دی کہ عوامی پانی میں اینٹی ڈپریسن دوائیں ملائی جائیں۔
تجزیہ کار نے صیہونی سیاسی قیادت کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ صرف عوام کو امید دینے میں ناکام ہے بلکہ فوجی ذخائر کے تحفظ اور عام اسرائیلیوں کی مشکلات کم کرنے کے بجائے مخصوص گروہوں کو رعایتیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ طویل ترین جنگ بن چکی ہے، جس میں فوجی ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں اور معاشرے میں یہ احساس عام ہے کہ کسی کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں۔
تجزیہ کار کے مطابق، اسرائیلی معاشرہ آج ایک ایسی جنگ کی بھاری قیمت چکا رہا ہے جس کا کوئی واضح مقصد نہیں اور جو صرف سیاسی قیادت کی بقا کے لیے جاری رکھی گئی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ ثابت ہو رہا ہے کہ محض فوجی دباؤ سے جنگ کا نقشہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور اسرائیلی معاشرتی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی
?️ 28 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج
اپریل
کیا امریکہ اور ایران "123 معاہدے” کے بارے میں بات کر رہے ہیں – یہ معاہدہ کیا ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: 123 معاہدے سے مراد یو ایس اٹامک انرجی ایکٹ کی
مئی
جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے بارے میں پیوٹن کے بیانات کیا ہے؟
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی خبر رساں ایجنسی سیوڈنیا کے
مارچ
شہبازشریف کی حریت راہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کی مذمت
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کا ممتاز حریت راہنما محمد یاسین ملک کو دہشت
مئی
صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی
ستمبر
پہلگام فائرنگ میں 28 سیاح ہلاک، پاکستان کا واقعے پر تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مشہور
اپریل
آنکارا اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے ایک تقریب کے دوران
جنوری
دشمن کی جارحیت کے مکمل خاتمے کے بغیر کوئی معاہدہ ناممکن: فلسطینی
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی گروپوں نے اعلان کیا کہ الاقصیٰ
مارچ