🗓️
سچ خبریں: حازم قاسم نے تاکید کی کہ غزہ اور فلسطین سے باہر مزاحمت اور حماس کے رہنماؤں کے خلاف صہیونی دشمن کی دھمکیاں قابضین کے بحران کی نشانی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ اور فلسطین سے باہر مزاحمت اور حماس کے رہنماؤں کے خلاف صہیونی دشمن کی دھمکیاں اس بحران کی نشاندہی کرتی ہے جس میں یہ حکومت پھنسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کو مستقبل قریب میں بہت سی حیرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا:جہاد اسلامی
حازم قاسم نے دنیا الوطن اخبار کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ یہ دھمکیاں بار بار دی جاتی ہیں اور صہیونی دشمن جب بھی فلسطینی مزاحمتی کاروائیوں میں اضافے کے نتیجے میں کسی بحران میں پھنستا ہے تو وہ ایسا ہی کرتا ہے۔
قاسم نے کہا کہ مزاحمت نے تمام امکانات پر غور کیا ہے ج سکے بعد وہ غزہ اور اس کے باہر فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے الخلیل میں ہونے والی فائرنگ کی کاروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک صہیونی آبادکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ الخلیل کے مجاہدین نے صہیونیوں کو شمال، مرکز اور آج جنوب میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنی شدید ضربوں میں ڈال دیا ہے۔
حازم قاسم نے کہا کہ یہ آپریشن فلسطین کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی دشمن کی مذہبی جنگ اور بیت المقدس نیز مغربی کنارے پر اس حکومت کے قبضے کے منصوبوں کے خلاف فلسطینیوں کے فطری ردعمل کے فریم ورک میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے کے نوجوان فلسطینی مجاہدین صہیونی دشمن کی پوری تیاری کے باوجود اس کے سکیورٹی نظام میں دراندازی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
حماس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک قابضین کو اس سرزمین سے نکال باہر نہیں کیا جاتا۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح کا بنیادی عنصر میدانوں کا اتحاد
ادھر جہاد اسلامی تحریک نے الخلیل میں آج کی فائرنگ کی کارروائی کو، جس کے نتیجے میں ایک صیہونی ہلاک اور متعدد دیگر کے زخمی ہوئے، کو صیہونی دشمن کے لیے ایک انتباہی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے مزید مشکل دن آنے والے ہیں اور یہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا صیہونیوں کے لیے ایک انتباہی پیغام ہےکہ ہم ہر وقت میدان میں موجود ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 72کروڑ ڈالرز کے دو منصوبوں پر دستخط
🗓️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب
ستمبر
حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے: موساد
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس حکومت کے حلقوں میں دہشت پیدا کرنے
فروری
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا
اپریل
اسرائیلی پائلٹ نے سائبر اسپیس سے اپنی معلومات کیوں ڈیلیٹ کی
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:تقریباً تین ہفتے قبل، نور نیوز کا مقصد اسرائیلی دہشت گرد
دسمبر
امریکہ میں ڈاکو ایک سوپر مارکٹ سے لاکھوں ڈالر کا سامان لیکر فرار
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سوپر
نومبر
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
ہم تعلیم کے خلاف نہیں:طالبان
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم لڑکیوں کے تعلیم حاصل
جنوری