🗓️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک نے خبردار کیا کہ اس کے اسیروں کی رہائی کے لیے مزاحمتی تحریک مزید صیہونیوں کو اسیر کرسکتی ہے۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ایک رہنما خالد البطش نے تمام فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ قیدیوں کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیاں بند کرے، البطش نے صہیونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ فلسطینی مزاحمت کبھی بھی اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حکومت عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کی مخالفت کرتی ہے اور مزاحمت کی شرائط کو قبول نہیں کرتی ہے تو ہم مزید اسرائیلیوں کو اسیر کر لیں گے تاکہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جا سکے۔
فلسطین ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق البطش نے کہا کہ قابض حکومت اپنے سب حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں سے انتقام لینے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دیگر فلسطینی گروپوں کے قیدی بھی بھوک ہڑتال کریں گے۔
جہاد اسلامی کے رہنما نے تمام فلسطینیوں پر قابض حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے کی تمام سڑکیں آباد کاروں کے لیے بند کر دی جائیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ ہزاروں قیدی جیلوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قیدیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم قیدیوں کے خلاف جابرانہ اقدامات کے تسلسل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، فلسطینی قیدیوں کی جنگ اور آزادیوں کی کمیٹی کے مطابق صہیونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت 4850 فلسطینی قید ہیں جن میں 225 بچے اور 41 خواتین شامل ہیں نیزان میں سے 540 انتظامی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب حماس نے 2014 کے موسم گرما سے اب تک چار اسرائیلیوں کو پکڑ لیا ہے جن میں سے دو فوجی ہیں جنہوں نے جنگ میں حصہ لیا اوردوسرے دو صیہونی غیر قانونی طور پر غزہ میں داخل ہوئےتھے۔
مشہور خبریں۔
شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
🗓️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان
دسمبر
شام میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر روس کا انتباہ
🗓️ 24 اپریل 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے
اپریل
مسجد الاقصی پر صہیونی حملہ / اسلام مخالف نعرے بازی
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی
اپریل
نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا کے صیہونی صارفین کا دلچسپ ردعمل
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا پر صیہونی صارفین نے قیساریا میں بنیامین نیتن
اکتوبر
ٹرمپ نامی عفریت
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے متنازعہ سابق امریکی صدر کو ایک ایسا
جون
مسجد الاقصی پہنچو؛فلسطینی مزاحمتی تحریک کی اپیل
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سے صیہونی سازشوں کو ناکام
جولائی
زیلنسکی نے یوکرین کی غیر جانبداری کے لیے تیاری کا اعلان کیا
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے 33ویں دن کا آغاز یوکرین کے
مارچ
یمن میں جنگ بندی نازک خطرے سے دوچار : اقوام متحدہ
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ
اپریل