?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا کم از کم آج رات 9 بجے تک اور ممکنہ طور پر کل تک تمام اسرائیلی ٹرینوں کو مکمل طور پر روکنے کی بات کر رہا ہے۔
صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل جو اس خبر کا اعلان کرنے والا پہلا ذریعہ تھا، نے کہا کہ اسرائیلی ٹرینوں کے مرکزی سرور کے منقطع ہونے کی وجہ سے تمام ٹرینیں رات 9 بجے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ صیہونی حکومت کے چینل 13 نے بھی اس سلسلہ میں اسرائیلی ٹرین انجینئروں کی تشویش کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ٹرین انجینئرز دنیا بھر میں اپنے تمام ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد اس مسئلے کو دریافت کر کے حل کر سکیں۔
صیہونی چینل نے اسرائیل ٹرین کمپنی کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگلی اطلاع تک وہ اپنی آمدورفت کے لیے متبادل گاڑیاں استعمال کریں، ایک اور صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں یہ کہا ہے کہ یہ گڑبڑ مکمل طور پر غیر معمولی ہے اور ٹرینوں کو ہدایت کرنے والا مرکزی سرور مکمل طور پر پہنچ سے باہر ہے جس کی وجہ سے حکام نے اگلے نوٹس تک ٹرینوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی، جبکہ اس آمد و رفت کی معطلی میں توسیع کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایک اور صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے لکھا کہ ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان اس وقت کیا گیا جب بہت سے لوگ (ہفتے کو چھٹی ختم ہونے کے بعد) اسٹیشنوں پر جا رہے تھے، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے اور کب ٹرینوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل اپنے انجام کے قریب ہے ؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور
دسمبر
ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: ایوانکا ٹرمپ سابق امریکی صدر کی بیٹی نے جمعرات کو
جنوری
ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی
جون
عمران خان کی نااہلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآرٹیکل 63
اکتوبر
صیہونی انتہا پسند وزیر کی نیتن یاہو کو بھی دھمکی
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی نے ایک بار پھر
اکتوبر
شکاگو میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے بتایا کہ شکاگو میں ہفتے کی رات
ستمبر
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و
مئی
ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 16 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا
اپریل