?️
سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون صحافی کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ یروشلم میں ایک خاتون صحافی لمی غوشہ کو ان کے گھر حراست میں لے لیا۔
مقبوضہ یروشلم میں فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں بلا روک ٹوک گرفتاریاں معمول بن چکا ہے، پچھلے ماہ اگست میں اس طرح صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 148 تھی جن میں 30 نوعمر بچے اور سات فلسطینی خواتین بھی شامل ہیں۔
خاتون صحافی کی گرفتاری کے عینی شاہدین کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی قابض فوج نے پہلے ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر گھر کی توڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں انہیں ساتھ لے گئی، کہا جارہا ہے کہ انہیں ایک فوجی انٹیرو گیشن سنٹر لے جایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کے مظالم اور گھروں کی مسماری کو منظر عام پر لانے والے صحافی اسرائیلی قابض فوج کا ان دنوں اہم ہدف ہیں جبکہ فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کا اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں قتل بھی زیادہ پرانا نہیں ہوا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری کی خاموشی صیہونیوں کو اس طرح کی جارحیت جاری رکھنے کی ہری جنھنڈی دکھانا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی خود ساختہ تباہی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار نے المیادین ٹی وی چینل
جنوری
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جرنیلوں کا منصوبہ ناکام
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی جرنیلوں
نومبر
امریکہ کی چین کو دھمکی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار
مارچ
اوباما اور بائیڈن سمیت متعدد شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے الزام میں برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 23 جولائی 2021واشنگتن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما اور موجودہ صدر
جولائی
کابینہ اراکین کفایت شعاری کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد سے تاحال گریزاں
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ ماہ
مارچ
کیا ایلون مسک ٹرمپ کی ٹیم کو چھوڑیں گے ؟
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: Tesla اور SpaceX کے سی ای او ایلون مسک، جو
اپریل
تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ
اپریل
صہیونی فوج کا الخیل شہر پر حملہ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخیل میں فلسطینیوں
فروری