صیہونی فوجییوں کے فرار میں اضافہ

صیہونی

🗓️

سچ خبریں: صہیونی صحافی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج میں ملازمت سے دستبردار ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اس حکومت کے دفتر استغاثہ نے اس بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے بھاگنے والوں کے لیے سزائیں مقرر کی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی صحافی دورون کادوش نے اسرائیلی فوجیوں کے فرار ہونے کے حوالے سے کہا کہ صیہونی حکومت کی ملٹری پراسیکیوشن فوجی خدمات سے فرار ہونے والے فوجیوں کے تعاقب اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی پالیسی کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صیہونی حکام کی شدید بوکھلاہٹ

انہوں نے کہا کہ صیہونی فوجی استغاثہ نے جنگ کے دوران فوجی خدمات سے فرار ہونے والے فوجیوں کے لیے مہینوں قید کا مطالبہ کیا۔

صیہونی ملٹری پراسیکیوٹر آفس نے بھی اس زمرے میں آنے والے فوجیوں کے رینک میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں صیہونی حکومت سے متعلقہ ذرائع نے غزہ میں زمینی لڑائی میں صیہونی فوج کے دو افسروں اور ایک سپاہی کے مارے جانے کا اعلان کیا تھا۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں 11 فوجیوں کے مارے جانے کا اعلان کیا جس سے غزہ میں زمینی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی فوجیوں کے لیے 33 روزہ جنگ کے نتائج

اسی دوران کریات شاوول میں قابض فوجی قبرستان کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ اس قبرستان میں ہر گھنٹے یا آدھے گھنٹے بعد ایک لاش دفن کی جاتی ہے،ہم نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 50 فوجیوں کو دفن کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں فلسطین کی دلدل میں پھنسے صیہونی

🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق اہلکار نے حکومت کے رہنماؤں

السنوار کے پیغامات کا تجزیہ

🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ

ہتک عزت قانون،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراض عائد کر دیا

🗓️ 10 جون 2024لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت قانون کے خلاف

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کا دفاعی نظام کو نقصان

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں الاقصیٰ طوفان کی جنگ کے ایک سال بعد

بائیڈن جسمانی لحاظ سے دوبارہ صدر بننے کے قابل نہیں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر

🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر

مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر ڈرون حملے، بھارت میں شدید تہلکہ مچ گیا

🗓️ 28 جون 2021جموں (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر مسلسل

بحرین میں داخل ہونے والا گینٹز سرخ لکیرسے باہر

🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:  بحرین کی الوفاق سوسائٹی نے اسرائیلی وزیر جنگ کے دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے