سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے تاکید کی کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے عین وقت میں صیہونیوں کی وحشیانہ کاروائیوں کا نیا دور واشنگٹن کی سبز روشنی اور غاصبوں کے جرائم کے لیے ان کی ہمہ گیر حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک تقریر میں تاکید کی کہ ہم عرب اور اسلامی اقوام نیز دنیا کے آزاد لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ صیہونیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے قتل عام غاصبوں اور ان کی زمینی افواج کی نازک صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں، جو میدان جنگ (غزہ کی پٹی) میں مجاہدین کے ہاتھوں پے درپے ضربیں کھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ
ہنیہ نے تاکید کی کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ کے موقع پر صیہونیوں کی وحشیانہ کاروائیوں کا نیا دور، واشنگٹن کی سبز بتی اور غاصبوں کے جرائم کے لیے ان کی ہمہ جہت حمایت کو ظاہر کرتا ہے،ہم اپنے مصری رہنماؤں سے رفح کراسنگ کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔