?️
سچ خبریں:حماس نے اسحاق ہرتزوگ کے زامبیا اور کنگو کے دورے کو افریقی ممالک کے موقف میں تبدیلی لانے اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش قرار دیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ کے آئندہ افریقی دورے کے پس پردہ مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ان افریقی ممالک کے تاریخی اور استعماری مخالف موقف میں نفوذ پیدا کرنا ہے، جو ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزادی کی حمایت کرتے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کی خطرناک صورتحال کا تجزیہ
رپورٹ کے مطابق، حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہرتزوگ کا زامبیا اور جمہوریہ کنگو کا دورہ دراصل اُن ممالک کو صہیونی بیانیے کے قریب لانے کی کوشش ہے، تاکہ اسرائیل اپنے جرائم کو قانونی اور سیاسی جواز دے سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسے شخص کا استقبال کرنا جو ایک جنگی مجرم ہے اور جس کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں، دراصل نسل کشی، محاصرے اور مسلسل جارحیت کی سفید کاری اور اس کے لیے راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔ یہ جرم آج بھی جاری ہے، کیونکہ اسرائیل نے جنگ بندی کی شرائط کو بارہا پامال کیا ہے اور حملے مسلسل جاری رکھے ہیں۔
حماس نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ:
- وہ اسرائیل اور اس کے رہنماؤں کا مکمل بائیکاٹ کریں
- صہیونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کریں
- اور اپنے تاریخی کردار یعنی استعمار، ظلم اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کی خطرناک صورتحال کا تجزیہ
واضح رہے کہ اسحاق ہرتزوگ زامبیا اور جمہوریہ کنگو کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہوں گے، جہاں وہ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
بحر اوقیانوس: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان خلیج واضح ہو رہی ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: دی اٹلانٹک میگزین نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت
مئی
امریکی ماہرین تعلیم صیہونی بائیکاٹ کےحامی
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ ہمیں آخرکار فلسطین کی
مئی
ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے
اکتوبر
مسک کو ٹرمپ کا دوستانہ ہاتھ؛ میں ایلون مسک کی کمپنیوں کو تباہ نہیں کرنا چاہتا!
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: ایک عجیب موڑ میں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ
جولائی
نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:ماکور رشیون اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگی
جنوری
ایک دہائی بعد ’پاکستان آئیڈل‘ کی شاندار واپسی، جیوری میں فواد خان سمیت کئی نامور شخصیات شامل
?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکاری کا شو ’پاکستان آئیڈل‘ ایک دہائی کے
اگست
حملے کے خوف سے صہیونی دماغی مشکلات کا شکار : عبرانی میڈیا
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی چیز آفت
اگست
چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہورہی ہے:وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا میں معیشت کو کافی
جنوری