?️
سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سنیٹر لنڈسے گراہم نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں میں صحافیوں کو بتایا کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا موقع 2024 کے اوائل میں ختم ہو سکتا ہے۔
امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں میں صحافیوں کو بتایا کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا موقع 2024 کے اوائل میں ختم ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی میں اسرائیلی حکومت کو ایک جائز ادارے کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کھیل کا حمتی فیصلہ اسی کے ہاتھ میں ہے۔
ہگراہم نے گزشتہ ہفتے ریاض کے دورے کے بعد کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب وہ دفاعی اور آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سمیت واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کر سکے۔
انہوں نے صحافیوں سے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ یہ موقع (صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا) محدود ہے اور اگر ہم نے 2023 یا 2024 کے اوائل میں ایسا نہیں کیا تو تعلقات کی کھڑکی بند ہو سکتی ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا کس طرح ممکن ہے، گراہم نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے انہیں اس ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے سعودی عرب بھیجا اور اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے بھی کہ سعودی عرب کس حد تک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سعودی عرب کو اس یقین کے ساتھ چھوڑا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ممکن ہے، یاد رہے کہ گراہم نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں کے دورے پر بنیامین نیتن یاہو اور ایلی کوہن سے ملاقات کی اور کہا کہ اس طرح کا معاہدہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کا اہم ہدف ہے، اور اس مسئلے پر صیہونی حکومت کے حکام کے ساتھ بات چیت کی۔
مشہور خبریں۔
ترکیہ میں اوجالان کے ساتھ مذاکرات کا مواد خفیہ کیوں ہے؟
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: استانبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری اور
اپریل
صیہونی جاسوس کے ہیڈکوارٹر پر ایران کے میزائل حملے کے 4 اہم پیغامات
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: اپنے نئے مضمون میں خطے کے عسکری ماہر اور اسٹریٹجک
مارچ
گورنر نے عدم اعتماد کی بات کرکے گنڈاپور کی مدد کردی۔ رانا ثناءاللّٰہ
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم
جولائی
فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود شادی نہیں ہو رہی، حریم فاروق
?️ 19 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ فہد مصطفیٰ
مارچ
ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد
جولائی
صدر مملکت پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں
ستمبر
بغداد اور آنکارا سعودی راہداری کو تبدیل کرنے کی کوشش میں
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار گلوبز کے تجزیہ کار ڈین سیموئل ایلمس نے اپنے
مارچ
پاکستانی پارلیمنٹ کی ایران اور آیت اللہ خامنہ ای سے بے مثال یکجہتی
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ میں امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف
جون