صیہونی دہشتگردو فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی بچے گرفتار

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں دو فلسطینی بچوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں کفر مالک پر چھاپہ مارا اور 14 اور 15 سال کی عمر کے دو فلسطینی بچوں کو صہیونی عسکریت پسندوں سے مقابلہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجی عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کی صیہونی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صیہونی فوج نے گاؤں پر دھاوا بول دیا اور دو بچوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب صیہونی حکومت نے آج شام یروشلم کے باب العامود کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا، اور دعویٰ کیا کہ وہ صیہونی مخالف کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی ملیشیا نے صیہونی مخالف آپریشن کے امکان کے بہانے باب العامود کے قریب المصرارہ علاقے کا محاصرہ کیا اور متعدد فلسطینیوں کی تلاشی لیے کے بعد ایک نوجوان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یادرہے کہ فلسطینی مزحمتی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت بند کردیں نیز عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں کو لگام دے ورنہ سیف القدس پھر ہوسکتی ہے جس کے لیے مجاہدین تیار ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 700 سے زائد فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید اور زخمی

🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق مرکز المیزان کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی فوج

فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی فوج کی بربریت

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:یروشلم میں عینی شاہدین نے دو فلسطینی بچوں کے رونے کی

فردین خان کی ایک دہائی کے بعد کی فلموں میں واپسی

🗓️ 15 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکار فردین خان تقریباً ایک دہائی کے بعد اپنے

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی کی مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی پر ان کے والد کا ردعمل

🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے

آن لائن سیفٹی سے متعلق ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مشترکہ ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ

🗓️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پی

اس سال یورپ خوش قسمت رہا 

🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:یورپی ممالک کو آنے والے موسم سرما میں سنگین مسائل کا

پاکستانی حکام کا ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل پر زور

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں قریشی نے اس

بن سلمان کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ریاض کی پالیسیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے