?️
سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت کی خبر دی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق نابلس کے جنوب میں حوارہ علاقے کی چوکی کے قریب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہو گئے، واضح رہے گذشتہ ہفتے منگل کو نابلس پر صیہونی حکومت کے حملے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ نابلس دو ہفتوں سے شدید محاصرے میں ہے، اسی سلسلے میں بدھ کی صبح درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے اس شہر پر کئی طرف سے حملہ کیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ چالیس سے زائد فوجی گاڑیوں نے نابلس شہر اور مزاحمتی گروپ عرین الاسود کے مجاہدین کے خاندانوں کے گھروں پر حملہ کیا۔
صیہونی فوجیوں نے خلۃ العامود کے علاقے میں واقع شہید ابراہیم النابلسی کے گھر پر چھاپہ مار کر حال ہی میں صیہونی جیل سے آزاد ہونے والے ان کے بھائی ایاد النابلسی کو گرفتار کر لیا۔
شہید نابلسی کی والدہ نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ، فرنیچر کو تباہ کیا اور شہید ابراہیم کی تصاویر کو پھاڑ دیا، یاد رہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے چند ہفتے قبل زخمی ہونے والے عرین الاسود مزاحمتی گروپ کے ایک مجاہد تیسیر الخراز کے گھر پر بھی حملہ کیا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان خانہ جنگی کی راہ پر گامزن
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں امریکہ کی زیرقیادت فوج کے کمانڈر نے متنبہ کیا
جون
طلبی کا نوٹس ملنے کی تصدیق کیلئے نیب ٹیم کا عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے حکام نے توشہ
فروری
صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو
دسمبر
ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر
ستمبر
دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ کی تل ابیب کے خلاف کارروائی
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کا قومی ساورن فنڈ، جو دنیا کا سب سے
اگست
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پاکستان کا ردعمل
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی صدر بائیڈن کے بیان کے مطابق افغانستان
اپریل
جو اداکار نہ بن سکے، وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر بن گئے، نیر اعجاز
?️ 17 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ورسٹائل اداکار نیر اعجاز نے کہا ہے کہ ماضی
نومبر
افغان حکومت اچھے سے جانتی ہے کہ ٹی ٹی پی کہاں موجود ہے، نگران وزیراعظم
?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
نومبر