سچ خبریں:فلسطینی تحریک العسیرہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ جیلوں کا انتفاضہ شروع ہو چکا ہے اور فتح تک جاری رہے گا، جیلوں میں اپنی بغاوت جاری رکھنے پر اصرار کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تحریک العسیرہ نے ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کا انتفاضہ شروع ہو چکا ہے اور یہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک صہیونی جیل کے محافظ اپنی جارحیت ختم نہیں کر دیتے،تحریک نے فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی وحشیانہ پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے جیلوں میں اپنی بغاوت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فلسطینی تحریک العسیرہ نے فلسطینی عوام سے سوموار کو ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں حصہ لینے کی اپیل کی،العسیرہ نے گذشتہ جمعے کو بھی صہیونی جیل انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف یوم غصہ قرار دیا،تحریک نے مزید کہاکہ قابضین کی جیلوں کی صورتحال ایسی ہے کہ ہم نے طویل عرصے سے ایسی حالت نہیں دیکھی۔
قبل ازیں جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کی قدس بٹالین نے قابض حکومت کی جیلوں میں فلسطینی جنگی قیدیوں کے تیسرے انتفاضہ کے شروع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور ظالمانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بڑا تصادم قریب ہے۔