صیہونی حکومت کے غزہ سے جاسوس بھرتی کرنے کے نئے ہتھکنڈے

غزہ

?️

اسی حوالے سے اس رپورٹ میں ان انکشافات کو بے نقاب کیا گیا ہے کہ غزہ میں صیہونی ریاست کی فوج کے یونٹ 504 میں شمولیت کی تشہیر کی جا رہی ہے، جس کے بدلے میں مجازی دنیا میں خوراک اور تحفظ کا لالچ دیا جا رہا ہے۔
یونٹ 504 کئی عشروں سے انسانی ذرائع سے معلومات (HUMINT) کے حصول کے لیے جاسوس بھرتی کرنے اور عناصر کو اپنی طرف مائل کرنے کے شعبے میں سرگرم ہے۔ یہ یونٹ افراد کی مالی مجبوریوں یا نفسیاتی و مادی کمزوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے اور انہیں اپنے جال میں پھانس لیتا ہے۔
حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد غزہ میں اس جاسوسی یونٹ کی سرگرمیوں میں درج ذیل امور شامل ہیں:
• نوجوانوں کو براہ راست انٹیلی جنس افسران سے رابطہ کرنے یا مبینہ طور پر ثالثوں کے ذریعے بھرتی کرنا۔
• ایسے مجازی فائلز تیار کرنا جنہیں بعد میں بلیک میلنگ، دباؤ ڈالنے یا نفوذ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
• عوام میں شکوک و شبہات اور خوف پھیلانے کے لیے مایوس کن بیانیے پھیلانا تاکہ لوگوں کی صلاحیتوں کو ختم کیا جا سکے۔
صیہونی جاسوسی اور پراپیگنڈہ مہمات کیسے کام کرتی ہیں؟
اس تنظیم کے عمل کا آغاز مقامی نظر آنے والے صفحات بنانے سے ہوتا ہے۔ وہ غزہ کی روزمرہ کی زبان، میدانی حقائق کی تصاویر اور ایسے نعروں کا استعمال کرتے ہیں جن میں انسانی ہمدردی کا دعویٰ ہوتا ہے۔ غزہ کی پٹی کے اندر صارفین تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ان صفحات کو فنڈ کیا جاتا ہے۔
غزہ کے لوگوں کے ان چینلز سے منسلک ہونے کے بعد، فیس بک، واٹس ایپ یا ٹیلی گرام کے ذریعے نجی پیغامات بھیجے جاتے ہیں، جن میں لوگوں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ صیہونی ریاست کی مطلوبہ معلومات فراہم کریں تاکہ انہیں امداد مل سکے۔
اس عمل کے دوران، ہر پیغام، تصویر، فون نمبر یا پتہ جو بھیجا جاتا ہے، اسرائیلی معلوماتی تجزیہ کے ایک خصوصی نظام میں داخل ہو جاتا ہے جو غزہ کی پٹی کے انسانی اور سماجی نقشے بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔
اس یونٹ کا خطرہ محض معلومات کے افشا ہونے تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کے غزہ کے لوگوں پر نفسیاتی اور سماجی اثرات ہیں۔ وہ عوام میں بے بسی کا احساس پیدا کرنے اور یہ خیاج پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ جنگ سے نجات صرف قبضہ کاروں کے ساتھ تعاون کرنے سے ہی ممکن ہے۔ درحقیقت، وہ غزہ کے معاشرے میں دراڑ ڈالنے کے درپے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں انسانی امدادی کاروئیوں کی صورتحال،ورلڈ فوڈ پروگرام کی زبانی

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے

فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:  چاوش اوغلو نے آج TRT کو بتایا کہ تل ابیب

تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ

غزہ والوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی امریکی-صیہونی سازش

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے

مراد سعید کی اپوزیشن پر شدید تنقید، لوٹ ماربچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدنے اپوزیشن پر شدید

ایران میں آئی فون کے کئی ماڈلز کی درآمد پر عائد پابندی ختم

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور

غزہ کی نسل کشی صیہونی حکومت کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے: طالبان

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی طرف سے رفح میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ

منگنی ختم کرنے کا فیصلہ میرا تھا لیکن معاملہ غلط طریقے سے حل ہوا، آئمہ بیگ

?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے