?️
سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل میں بالکان علاقے کے متعدد شہروں کے مسلمانوں نے اتوار کے روز صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔
ریڈیو فری یورپ کی ویب سائٹ کے مطابق بوسنیا اور ہرزیگوینا کے دارالحکومت سراجیوو میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر گولہ باری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ بوسنیا کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے عوامی اجتماعات کی اطلاع ملی ہے۔مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریکا میں فلسطینی پرچموں کے ساتھ سیکڑوں افراد اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے۔
بوسنیا اور ہرزیگوینا میں فلسطینی کمیونٹی کے سربراہ ماجد معروف نے کہا کہ ہم لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی بند کریں۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم امن کے حق میں ہیں۔
مونٹی نیگرین شہریوں نے اپنے مظاہروں میں غزہ کی پٹی پر گولہ باری کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی عوام کی حمایت میں اتوار کو کوالالمپور کے مرڈیکا اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں ملائیشیا کے باشندے جمع ہوئے۔ فلسطین کی آزادی کے لیے نکالی گئی ریلی میں شامی، تیونس، مصری، اسپینی، لیبیائی اور پاکستانی سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی شریک تھے۔
شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی پرچم لہرا رہے تھے جبکہ اسرائیل شرم کرو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ اس تقریب میں وزیر مواصلات اور ڈیجیٹل اور ملائیشیا کے نائب صدر سمیت ملائیشیا کی متعدد ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔
ہفتے کے روز، بڑے امریکی شہروں جیسے لاس اینجلس اور نیویارک کی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے جن میں تل ابیب کے لیے واشنگٹن کی حمایت کی مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے قبضے اور جارحیت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید
ستمبر
لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور دہشت پھیلانے کے مقاصد
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کے جنوبی علاقوں کے خلاف اپنی جارحیت
اپریل
ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شائع شدہ اعدادوشمار کے
فروری
شہبازشریف کا بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم
?️ 3 جولائی 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی
جولائی
امریکہ نے اسرائیلی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ویب سائٹ Axios نے بتایا کہ واشنگٹن نے
فروری
سیلاب متاثرین کیلئے تمام امدادی اشیا ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے
ستمبر
برطانوی F-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ F-35 لڑاکا طیارے کے
نومبر
ٹرمپ پر 83.3 ملین ڈالر کا جرمانہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ٹیلی ویژن سی ان ان نے اعلان کیا کہ نیویارک
جنوری