🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے کہا کہ وہ فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی عبوری حکومت کے اقدامات کے خلاف کارروائی کریں۔
اوسلو میں آج ایک میٹنگ ہوئی جس کا مقصد مسلح تنازعات میں بچوں کی مدد کرنا تھا۔ اس اجلاس کا اہتمام ناروے کی وزارت خارجہ نے یونیسیف، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور OCHA کے تعاون سے کیا تھا۔
اس ملاقات میں منصور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خبردار کیا کہ صیہونی حکومت کو مسلح تنازعات میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومتوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
2015 سے 2020 تک صہیونی فوج نے 6700 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید یا زخمی کیا ہے تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کبھی بھی اسرائیلی فوج کو مسلح تنازعات میں بچوں کی خلاف ورزیوں پر اپنی فہرست میں شامل نہیں کیا۔
صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرم میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوگیا اور اس فائرنگ سے اس کے والد بھی زخمی ہوگیے اور پھریہ بچہ زخموں کی شدت کی وجہ سے شہید ہو گیا۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023 کے آغاز سے اب تک صیہونی فورسز نے کم از کم 158 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ ان میں 26 ایسے بچے ہیں جو صیہونی حکومت کے تشدد کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
شہداء کی تعداد میں 36 فلسطینی بھی شامل ہیں جو 9 سے 13 مئی تک محصور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے چار روزہ حملے میں شہید ہوئے۔ 700,000 سے زیادہ صیہونی مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بستیوں میں رہتے ہیں جن پر صیہونی حکومت نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔
جب کہ صیہونی غاصب حکومت فلسطینی مزاحمت کاروں کو نشانہ بنانے پر فخر کرتی ہے، غزہ کی پٹی میں تصاویر اور فیلڈ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ان قتل عام کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی کئی مہینوں کی کوششیں
جون
اسرائیل ایک مجرمانہ تنظیم مین تبدیل
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق موجودہ کابینہ عدالتی بغاوت کے ذریعے
جنوری
پاکستان نے بھارت سے تجارت کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا
🗓️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشترکہ طور پر
اپریل
استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ
جولائی
کابل حملوں میں طالبان کا سینئر کمانڈر ہلاک
🗓️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: کل منگل کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے
نومبر
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں میں 13 فیصد اضافہ:نیویارک ٹائمز
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے 2021 میں امریکی فوج میں عصمت دری اور
ستمبر
’سیکیورٹی رسک‘ پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت
اکتوبر