سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ نے اس ملک میں امریکی سازشوں اور فتنہ انگیزیوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی۔
لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے اس ملک کے جنوب میں ایک تقریب کے دوران اعلان کیا کہ امریکہ ایک متکبر ملک ہے جو فتنہ اور جنگیں پھیلاتا ہے اور قوموں کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تنازعات اور جنگ کی طرف دھکیلتا ہے نیز ہر جگہ گھناؤنا کھیل کھیلتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دشمن مزاحمتی تحریک سے ہتھیاروں کو چیھننے کے طریقے کیوں تلاش کر رہے ہیں؟ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مزاحمت وہ فریق ہے جو اس خطے میں باقی ہے اور صیہونی دشمن کے مقابلے میں کھڑی ہے۔
رعد نے کہا کہ جو بھی دشمن کی حمایت کرتا ہے اور اس کے دہشت گردی پر مبنی جرائم پر پردہ ڈالتا ہے نیز خطے میں اس کی پالیسیوں کو فروغ دیتا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ امریکہ کی خواہشات پر عمل پیرا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ نے مزید کہا کہ صیہونی عبوری حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور صیہونیوں کا دور ہمارے وعدے اور ہماری مرضی پر منحصر ہے اور جب وہ مزاحمت کے ساتھ جنگ کے خواہاں ہوں گے تو ہم مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔