?️
سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست میں شدید بحران اور داخلی محاذ کی کمزوری کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں مستقبل میں جامع جنگ میں اپنے خلاف کھلنے والے اندرونی محاذ کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں صیہونی سپریم جوڈیشل کورٹ کے اختیارات میں کمی کے منصوبے کے خلاف مظاہروں میں اضافے کے بعد مقبوضہ فلسطین کی حساس اور نازک صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تل ابیب کو کئی محاذوں پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان
صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ فوج کو پہلے سے زیادہ تیار رہنا چاہیے، کیونکہ ہمیں اندر سے نقصان اٹھانا پڑا ہے، دشمن نے ہمارے خلاف کئی فوجی محاذ کھولنے کا حساب لگایا ہے۔
یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ہمارے دشمنوں نے ہمارے خلاف ایک کثیر محاذ جنگ کے لیے ایک خصوصی منصوبہ تیار کر رکھا ہے، ہرتسی ہیلیوی نے اعتراف کیا کہ ہمارے دشمنوں کی طرف سے جامع کثیر محاذ جنگ کے ساتھ ساتھ اندرونی مظاہروں نے ہمارے لیے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج کو کئی محاذوں پر جنگ لڑنا پڑے گی لہذا اسے پہلے سے کہیں زیادہ اپنی جنگی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔
اسرائیل میں اندرونی اشتعال انگیزیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس صہیونی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بلا وجہ اپنے دشمنوں کے حقیقی خطرات کے مقابلے میں اپنی طاقت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمارے حریفوں نے ہمارے لیے باہر سے کیا تیار کیا اس پر غور کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: صہیونیوں کے 5 بڑے چیلنج/ اسرائیلی فوج کسی جنگ میں داخل ہونے کو تیار نہیں
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے 8ستمبر کو ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ تل ابیب کے حکام یہودیوں کی عید کے موقع پر داخلی تنازعہ کی طرح ایک بڑے اندرونی اشتعال کے منظر نامے کی تیاری کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لڑکیوں کو ماڈلنگ میں نہیں آنا چاہیے، ڈیزائنر ماریہ بی
?️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ
مئی
شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کی تفصیلات
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین انجام دینے والی کمیٹی
فروری
امریکا کے سمندر میں آتش فشاں کبھی بھی پھٹ سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکا کے مغرب میں زیر سمندر آتش فشاں کسی بھی
جون
چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس
اپریل
صنعا کی جانب سے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعاون پر سخت تنبیہ
?️ 14 نومبر 2025 صنعا کی جانب سے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعاون
نومبر
’ڈیڈ لائن میں توسیع‘ کی الجھن کے درمیان افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل آج شروع ہوگا
?️ 3 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی)
اپریل
ویڈیو میں جو لوگ نظر آئے ان کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا: اسد قیصر
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہےکہ
جون
صہیونی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ چکناچور
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ مصر اور
جون