سچ خبریں: انگلستان کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی کھل کر حمایت کی اور دعویٰ کیا کہ یہ حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اس لیے کہ تل ابیب بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟
سونک نے متضاد اور منافقانہ بیان میں مزید کہا کہ ہم غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی چاہتے ہیں، ایسی جنگ بندی جو قیدیوں کی رہائی اور غزہ کو مزید امداد کی آمد کا موقع فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں پانچ مغربی ممالک کا مشترکہ بیان
برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں۔