🗓️
سچ خبریں:صیہونی جاسوس پروگرام بنانے والی کمپنی این ایس او کے سی ای او اپنے 100 ملازمین سمیت اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسس بنانے والی مرکزی کمپنی این ایس او گروپ نے اعلان کیا کہ کمپنی کے سی ای او شالیو ہالیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد یارون شوہت کو کمپنی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اس کمپنی کے ایک باخبر ذریعے نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کے تقریباً 100 ملازمین، جو کہ اس کے کل ملازمین کا تقریباً 17 فیصد ہیں، کی بھی چھانٹی کر دی گئی ہے اور کمپنی کا انتظام ایک سپروائزر کے ذریعے چلایا جائے گا جب تک کہ نئے سی ای او کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔
واضح رہے کہ اس کمپنی نے اپنے جاسوسی پروگرام کے ذریعے، جسے تل ابیب نے متعدد ممالک اور حکومتوں کو فروخت کیا، متعدد صیہونی رہنماؤں، سیاسی، ثقافتی، اقتصادی شخصیات وغیرہ کی جاسوسی بھی کی جس کی وجہ سے مختلف عدالتوں میں اس کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔
اگرچہ کمپنی کے عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ جاسوسی پروگرام دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بنایا تھا، لیکن خطے کی آمرانہ حکومتوں سمیت مختلف ممالک کے بہت سے باخبر ذرائع نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ان حکومتوں کے مخالفین کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے یہ پروگرام استعمال کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
🗓️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم
ستمبر
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا اعلان
🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا
مئی
ہندوستان نے بحیرہ عرب میں 3 جہاز تعینات کیے
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کے ساحل پر ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے
دسمبر
امریکہ یوکرین کے ساتھ بھی وہی کرے گا جو افغانستان کے ساتھ کیا:امریکی سماجی کارکن
🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:انسانی ہمدردی کے امور میں سرگرم ایک امریکی سماجی کارکن نے
اپریل
نیتن یاہو کے دفتر کے خلاف 5 تحقیقاتی مقدموں کی تفصیلات
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنجمن
نومبر
حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کو انکے سیاسی و سماجی حقوق سے محروم رکھنے کی مذمت
🗓️ 20 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب
🗓️ 17 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس
دسمبر
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں سے تعاون طلب
🗓️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دوبارہ سر
جنوری