?️
سچ خبریں: اسرائیلی صحافی نے کہا ہے کہ فوج کی ہلاکتیں سرکاری اعدادوشمار سے تین گنا زیادہ ہیں اور صیہونی حکومت ہلاکتوں کا صحیح اعلان نہیں کرتی۔
فلسطینی میڈیا سینٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک اسرائیلی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے نقصانات سرکاری اداروں کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے تین گنا زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی دلدل میں پھنسی صیہونی فوج
اسرائیلی صحافی آریل شمعون نے اس سلسلے میں کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں، زخمیوں اور گاڑیوں و جنگی ساز و سامان کے نقصانات کے اصل اعداد و شمار کیوں نہیں بتاتی؟
اس اسرائیلی صحافی کے مطابق غزہ جنگ میں مرنے والوں کی اصل تعداد اعلان کردہ تعداد سے تین گنا زیادہ ہے جبکہ 250 سے زائد اسرائیلی افسران اور فوجی اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور 500 سے زیادہ فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔
درایں اثنا تل ابیب کے بیلنسن ہسپتال نے اعلان کیا کہ آج غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں زخمی ہونے والے تین صہیونی فوجیوں کو اس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ یہ بھی ہے کہ کل شام اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے القسام کے میزائل حملے میں زخمی صہیونی فوجیوں کو صوفا فوجی بیس میں منتقل کیا۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے تاحال سرکاری طور پر غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اپنے 1593 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی زور دے کر کہا گیا ہے کہ ان میں سے 255 کی حالت نازک ہے۔
صیہونی فوج نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ پر زمینی حملے کے وقت سے اب تک 559 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 127 کی حالت کی بہت زیادہ خراب بتائی گئی ہے۔
صہیونی فوج نے یہ بھی بتایا ہے کہ 416 فوجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 40 فیصد کی حالت نازک ہے جبکہ 211 کو درمیانی درجے کی چوٹیں آئی ہیں۔
صیہونی فوج نے سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد اب تک 426 فوجیوں اور افسران کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 102 کی موت زمینی حملے کے آغاز سے ہوئی۔
صیہونی فوج نے موقتی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 29 فوجیوں کی موت کی خبر بھی دی۔
عبری زبان کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صہیونی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے الجلیل غربی کے شہر کلیل کی فضا میں ایک نامعلوم ہدف کی طرف ایک میزائل داغا ہے۔
دوسری طرف، عبری زبان کے اخبار ہارٹیز نے ایک اسرائیلی سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ اسرا کے تبادلے کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ہیں۔
ایک برطانوی میڈیا کارکن نے ایک ٹیلیویژن پروگرام میں کہا کہ جب اسرائیل بڑی تعداد میں لوگوں کو مارتا ہے تو ہم ان پر بھروسہ کرتے ہیں حتی اسے تہذیب کی اونچائی سمجھتے ہیں لیکن جب فلسطین کی طرف سے جواب دیا جائے تو وہ ناقابل قبول ہوتا ہے!
اسرائیل کے ایک معروف تاریخ دان ایلان پاپہ نے بھی بیان کیا کہ اسرائیل ایک ریاست نہیں بلکہ ایک استعماری منصوبہ ہے اور میرے خیال میں ہم اسرائیل کے منصوبے کے خاتمے کی شروعات دیکھ رہے ہیں!
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں اب تک کتنے اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں؟
یاد رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبلفلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدره نے غزہ میں شہداء اور زخمیوں کے نئے اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سات اکتوبر سے لے کر اب تک صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 18 ہزار فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین پر
نومبر
سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:آج اتوار کے روز سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی
اکتوبر
افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے، شہباز شریف
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس
اکتوبر
ججز کےخلاف مہم: جسٹس محسن اختر نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر
مئی
سب کو ٹیکس دینا ہوگا کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سب
جنوری
نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پر یورپ کا خیرمقدم
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین
نومبر
الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان
مارچ
چین کا پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے نیا قدم
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس
نومبر