🗓️
سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر کی تجاویز کو فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان تنازعہ بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر مسترد کر دیا گیا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صہیونی کابینہ کا ابتدائی اجلاس منعقد ہوا،اس اجلاس میں صیہونی کابینہ نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یواف گیلنٹ کو پابند کیا کہ وہ صیہونی مخالف کاروائیوں کے مرتکب اور ان کے حامیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کابینہ کی طرف سے طے شدہ اقدامات پر عمل درآمد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی کابینہ کے حالیہ فاشسٹ رویے کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں:عطوان
صیہونی ویب سائٹ وائی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا ، نیتن یاہو کے دفتر کے بیان کے مطابق اس اجلاس میں صیہونی کابینہ نے اس حکومت کی فوج کی سرگرمیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ اجلاس کے دوران صیہونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر نے ایک بار پھر کابینہ سے مغربی کنارے کے نقل و حمل کے محوروں میں مزید اسٹاپ اور معائنہ کرنے، اس علاقے میں فلسطینیوں کی گرفتاری شروع کرنے اور دہشت گردی کی پالیسی کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
بن گوئیر کے جواب میں اسرائیلی فوج کے نمائندوں نے کہا کہ یہ اقدامات مغربی کنارے میں برسوں سے نافذ ہیں،صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے بھی صیہونی داخلی سلامتی کے وزیر کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے اقدام سے تنازعات اور کشیدگی کا خطرہ بڑھ جائے گا ہے اور ہمیں اس نکتے پر توجہ دینی چاہیے۔
یہ سن کر بن گوئیر نے گیلنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لوگ مارے جا رہے ہیں اور تم تصادم اور کشیدگی کے خطرے کی بات کر رہے ہو؟ ہمیں ان (مغربی کنارے کے فلسطینیوں) کے خلاف عملی اقدامات پر متفق ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ صیہونی داخلی سلامتی کے سخت گیر وزیر نے مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کاروائیوں کے نفاذ کے جواب میں فلسطینی قیدیوں کو رکھنے کی شرائط میں مزید سختی کا مطالبہ کیا لیکن اس درخواست کو بھی نیتن یاہو کی جانب سے نظر انداز کر دیا گیا اور نے فلسطینیوں کو قید میں رکھنے کی شرائط میں مزید سختی کا مطالبہ کیا، نیتن یاہو نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی اور میٹنگ میں زیر بحث آئے گا۔
مزید پڑھیں: انتہاپسند ترین صیہونی کابینہ
واضح رہے کہ اس اجلاس میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزاحمتی کاروائیوں کے جواب میں صیہونی حکومت کے اقدامات مزید تیز ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟
🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں
اگست
سعودی عرب میں ایک بار پھر بن سلمان کے مخالفین کی شامت
🗓️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عہدیداروں نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ انہوں نے
اپریل
ہم نے بغاوت نہیں کی،اقتدار پر قبضہ ضروری تھا: میانمار کی فوج
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج کے ترجمان نے فوجی بغاوت کی تردید کی
فروری
ریاض نے کئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات مشروط
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان فہد ناظر کا کہنا
جون
وفاقی حکومت کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ
🗓️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22
ستمبر
امریکی ریپبلکن اور کابل کے خلاف نئے پابندیوں کا بل
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی سینیٹ
جون
آرمی چیف کی ایرانی فضا ئیہ کے کمانڈر سے ملاقات
🗓️ 3 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان
مارچ
شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ، ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیئے
🗓️ 20 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ
مارچ