?️
سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نےصیہونی پولیس کی حمایت سے آج ہفتے کے روز مسجد اقصی پر حملہ کیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کار فلسطینیوں کے تقدس کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، آباد کاروں نے آج ہفتہ کو ایک بار پھر مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملہ کرنے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے۔
مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر کسی بھی مزید حملے کے خلاف متنبہ کیا، مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیف القدس کی لڑائی کی طرح اس کے بعد بھی مقدس مقامات کو بچانے کے لیے تل ابیب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیاررہیں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے حال ہی میں مغربی کنارے کے بیتا کے علاقے میں جبیل صبیح نامی قصبے پر آباد ہونے کے لئے قبضہ کر لیا جس کے بعد فلسطینیوں نے صیہونیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر مظاہرے اور جھڑپیں کیں اور آخر کارانہیں جبیل چھوڑنے پر مجبور کردیا،واضح رہے کہ دوسرے آباد کاروں نے اب فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی طاقت کھو دی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم پر میزائلوں کی بارش ہو سکتی ہے؛صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر نے حزب اللہ کی
مارچ
اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کو دہشت گردی قرار دیا:امریکی سفیر
?️ 21 نومبر 2025 اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کو دہشت گردی قرار دیا:امریکی سفیر امریکی
نومبر
ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک
ستمبر
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا
?️ 23 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے،
اگست
جرمنی کا امریکا سے مزید 15 ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ
?️ 20 اکتوبر 2025جرمنی کا امریکا سے مزید 15 ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ
اکتوبر
امریکہ اور روس کی ممکنہ ایٹمی جنگ میں 5 ارب سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:نیچر فوڈ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق
اگست
مغربی کنارے میں ایک اور جنین
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ بتدریج مزاحمتی
اگست
چین کا پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے نیا قدم
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس
نومبر