🗓️
سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے جنین کے قریب ایک چوکی پر 2 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا اور اس کے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔
وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جنین کے قریب ایک چوکی پر 2 سالہ فلسطینی بچے کو حراست میں لے کر اس کے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی جنگی قیدیوں کی اطلاعات کے دفتر نے اعلان کیا کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے 2 سالہ بچے حمودی مصطفیٰ عماش کو فوجیوں کی توہین کے الزام میں گرفتار کیا یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں بھی صیہونی قابضین نے مغربی کنارے کی ایک چوکی پر ایک 3 سالہ فلسطینی بچے کو حراست میں لیا اور اس کے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔
صہیونیوں نے بچے کو اس کے کپڑوں پر بندوق کی تصویر ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ،اس سے قبل فلسطینی جنگی قیدیوں کی نگراں کمیٹی نے اطلاع دی تھی کہ صیہونی جیل میں قید فلسطینی قیدی ناصر ابو حمید کی جسمانی حالت تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے اس لیے کہ یہ یہ کینسر کے مریض ہیں اور کیموتھراپی کے دو سیشنز سے گزر چکے ہیں نیز ان کی کیموتھراپی کا تیسرا سیشن اگلے ہفتے ہونا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدی ابو حمید کو اپنی بیماری کی شدت کی وجہ سے سانس کی شدید پریشانی ہے جس کی وجہ سے انہیں ہمیشہ اپنے ساتھ آکسیجن کیپسول رکھنا پڑتا ہے۔
مشہور خبریں۔
جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے
🗓️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں
مارچ
69% امریکی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بائیڈن سے غیر مطمئن
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: ABC News-Ipsus کے سروے سے پتا چلا ہے کہ 69 فیصد
دسمبر
پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں
🗓️ 11 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انساف کے رہنماء اسد عمر نے
مارچ
عالمی منڈی میں ڈالر بلند ترین سطح پر، ملک میں روپے کی قدر میں کمی
🗓️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد:( سچ خبریں) تین روز مسلسل بہتری کے بعد انٹربینک مارکیٹ
ستمبر
سعودی اتحاد کے گرائے ہوئے کلسٹر بم یمنی بچوں کی موت کا باعث
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے برسائے گئے
اپریل
اسرائیل میں سماجی اور اقتصادی بحران
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کی جنگ تل ابیب کے لیے بھاری قیمت
دسمبر
اردنی حکام کیوں صیہونیوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں؟
🗓️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کی موجودہ حکومت کا اہم مقصد صیہونی حکومت کے
اپریل
غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات میں نسل کشی شامل
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت اس قدر ہے کہ اس
جولائی