?️
سچ خبریں:عمان یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور سائبر ایکٹوسٹ نے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے عرب حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے انہیں تخت پر برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
عمان یونیورسٹی کے پروفیسر حیدر بن علی اللواتی نے ایک سلسلہ وار ٹویٹس میں ان عرب حکومتوں پر تنقید کی جو اپنی قوموں کی مرضی کے خلاف صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے ہیں اور اس طرح فلسطینی عوام اور ان کی جائز مزاحمت کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ان کے سیاسی، سکیورٹی اور فوجی مفادات کی ضمانت ہے، وہ دھوکے میں ہے،عمانی پروفیسر اور سماجی کارکن نے مزید کہا کہ قابض حکومت امت مسلمہ پر غلبہ پانے اور انہیں تقسیم کرنے نیز اسلام کی توہین کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی، نہ کہ بقائے باہمی، تعاون اور امن کے لیے۔
واضح رہے کہ عرب ممالک کے بعض حکمراں حالیہ برسوں میں بالخصوص سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ریل گاڑی میں اس خوش فہمی میں سوار ہوئے ہیں کہ غاصبوں کے ساتھ دوستی اور فلسطینی عوام کے ساتھ غداری کرکے وہ اپنے تخت و تاج کو بچا لیں گے۔


مشہور خبریں۔
جنوبی افریقہ نے کیا ٹرمپ کی اسپیکر فون ڈپلومیسی اور غنڈہ گردی کو مسترد
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت کا یہ موقف ٹرمپ کی جانب
مارچ
ٹرمپ کی نظر میں یوکرینی صدر کی حیثیت
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا
فروری
تحریک حماس کے قیام کی سالگرہ؛ فلسطین میں مزاحمت کی جڑوں پر ایک نظر
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: تحریک حماس اور فلسطینی مزاحمت بالعموم صیہونیوں کے اس سرزمین
دسمبر
مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں
جولائی
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشینین دینے سے انکار کردیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد
جنوری
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بی بی سی کو انٹرویو
?️ 11 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں سال نومبرسے پہلے نگران
مئی
غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو شادی نہ کرتی، مدیحہ افتخار
?️ 24 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ
نومبر
لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ
اکتوبر