سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس نے حالیہ مہینوں میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کا چارٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونیو ں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کی ایجنسی جسے "شاباک” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اگست اور ستمبر کے مہینوں میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کارروائیوں کا ایک چارٹ شائع کیا، صیہونی ایجنسی کی جانب سے شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں 172 آپریشن کیے گئے جن میں سے 23 آتشیں اسلحے کے ساتھ تھے اور ستمبر میں 212 آپریشن ہوئے جن میں سے 34 آتشیں اسلحہ کے تھے۔
اسی سلسلے میں یدیعوت احرونوت اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینیوں کی روزانہ متعدد کارروائیاں ہوتی ہیں اور ان کارروائیوں کی تعداد میں ہر روز گزشتہ روز کے مقابلے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس حکومت کو اپنے لیے جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مسلح تحریک ہے جو دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہی ہے اور صیہونی حکام اسے لے کر سخت تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ وہ ایک وقت میں کئی محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔