صیہونیوں کی مخالفت کرنے کے جرم میں سعودی کارکن کو25 سال قید کی سزا

سعودی

🗓️

سچ خبریں:سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکن اور وبلاگر کو آل سعود حکومت کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی مخالفت کرنے پر 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

العہد نیوز ایجنسی نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں جس کا عنوان تھا’’داود العلی سعودی ظلم و ستم کی نیا نشانہ ‘‘ لکھا ہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے داود العلی 25 سال قید کی سزا ہے وہ بھی صرف اس بات پر کہ انہوں نے صہیونی دشمن سے تعلقات کی بحالی کے متعلق مخالفت کا اظہار کیا تھا۔

العہد نے لکھا ہے کہ سعودی حکام نے اپنے ظلم و ستم کو انتہا تک پہنچا دیا ہے اور اپنی پالیسوں اور منصوبوں کے مخالفین کے خلاف فیصلوں اور سزاوں کو شدید کردیا ہے، اس مرتبہ ایک وبلاگر داود العلی کی باری ہے جنہیں ۲۰۲۰ء میں ٹویٹر پر اپنی سرگرمیوں کے نیتجے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یورپی انسانی حقوق کی تنظیم کے اعلان کے مطابق ریاض کی ایک کرمنل کورٹ نے جو انسداد دہشت گردی کی عدالت ہے مذکورہ ایکٹیوسٹ کے وبلاگز پر عائد الزامات کے سلسلے میں ان کے لئے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

العہد نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ داود العلی الاحساء شہر کے رہائشی ہیں جو غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے شدید مخالف کے طور پر مشہور ہیں، اس سوشل ایکٹویسٹ نے سعودی سکیورٹی اداروں کی سخت پالیسیوں اور جابرانہ طرز عمل کے باوجود کسی شک و تردید کے بغیر اور بلاخوف اپنے ٹویٹر اکاونٹ کو خیانت کرنے والوں کی پالیسیوں پر شدید تنقید اور فلسطین کاز کی حمایت کے پلیٹ فارم میں تبدیل کردیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

🗓️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم و چیئرمین

لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ

🗓️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل

سعودی ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ہم جنس پرستی کا فروغ

🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل

صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس

🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے

عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی جی پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم

پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں‘ میں صوابی کا پختون ہوں جس کو عمران خان نے عزت دی:اسد قیصر

🗓️ 15 جنوری 2024صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

برطانوی وزیر خارجہ کا خوراک کے عالمی بحران پر انتباہ

🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے عالمی اناج کے بحران کے

فیشن میں مجھے کوئی اداکارہ ٹکر نہیں دے سکتی: نوشین شاہ

🗓️ 17 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ایک سوال کے جواب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے