?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے کم 9 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے ہاتھوں کم سے کم 9 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں، مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلواد کے قریب "احمد حسن کحلہ” نامی فلسطینی کی شہادت کے بعد ایک ہفتے کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہو گئی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو مارنے کے لیے گولیاں چلانا ایک معمول بن چکا ہے، اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ اتوار کے روز درجنوں فلسطینیوں نے 45 سالہ احمد حسن کحلہ کے جنازے میں شرکت کی اور صیہونیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس شہید کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی تل ابیب کی دائیں بازو کی اور انتہاپسند نئی کابینہ نے صیہونی فوجیوں کے لیے فلسطینیوں کو قتل کرنا آسان بنا دیا ہے جس میں نہ تو کوئی عدالتی کارروائی کی جاتی ہے اور نہ ہی عدالتی حکام اس سلسلہ میں کسی سے تفتیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی قابض فوج نے مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں تین بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے،اس کے علاوہ گزشتہ سال مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کم از کم 167 افراد مارے گئے تھے جو دوسرے انتفاضہ کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی کا بائیڈن پر ردعمل
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
حماس کا اصرار ہے کہ معاہدے میں جنگ کا خاتمہ لکھا جائے
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر قاہرہ کے مذاکرات سے
مئی
عدالتیں خلاف قانون ریلیف نہیں دے سکتیں، سپریم کورٹ
?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ عدلیہ
اکتوبر
یوکرین کو کلسٹر ہتھیار بھیجنے کے بارے میں ایلون مسک کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او اور ٹویٹر کے
جولائی
وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر
جولائی
مہران اور کامرہ بیس حملوں میں اربوں کے طیارے تباہ ہوئے، کیا 9 مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے؟ سپریم کورٹ
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
جنوری
افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بھوکے ممالک میں سے ایک
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: سیو دی چلڈرن نامی بچوں کے لیے انسانی امداد کی
دسمبر
فلسطین کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپوں کا رول
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں میں عراقی گروہوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت
نومبر