🗓️
سچ خبریں:آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی حمایت سے درجنوں صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی مدد سے درجنوں صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے،فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ 73 صہیونی آباد کار باب المغاربه کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اوراس مقدس مقام کے صحنوں میں گھومتے تھے نیز اشتعال انگیز حرکتیں کیں ۔
واضح رہے کہ صہیونی ملیشیا نے فلسطینی نمازیوں کے داخلے کو روکنے کے لئے القدس اور مسجد اقصیٰ کے باب العامود ، باب الساھرہ کےپرانے حصے کے داخلی راستے نیز مسجد اقصیٰ کے دیگر دروازےبند کردیئے ،اس کے علاوہ صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی سخت تلاشی بھی لی۔
واضح رہے کہ ادھر 48 سرزمین ، مغربی کنارے اور یروشلم کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونےاور اس مقدس مقام کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت اور اشتعال انگیز کارائیوں کو روکنے کے لیے متعد اپیلیں کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے کی جانے والی ان درخواستوں کا مقصد صہیونی آباد کاروں کی سازشوں کو کچلنا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں حالیہ بارہ روزہ جنگ میں صیہونیوں کو زلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر صیہونی کی ساکھ پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گئی،اس صیہونی اپنی اس ساکھ کو بحال کرنے کے متعدد اشتعال انگیز کاروائیاں کر رہے ہیں تاکہ مزاحمتی تحریک کے جذبات سے کھیلا جائے اور ایک نئی جنگ کا باب کھولا جائے جو ان کی بھول ہے کیونکہ یہ مزاحمتی تحریک ہی تھی جس نے اپنی تمام شرطین منوا کر صیہونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔
مشہور خبریں۔
الجزائر نے یورپ کو گیس پہنچانے کی امریکی پیشکش کو مسترد کیا
🗓️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے درمیان الجزائر نے اسپین تک
مارچ
برطانوی حکومت کے دفتر کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی حامی مظاہرین لندن میں برطانوی حکومت کے دفتر کے
نومبر
2030 تک 53 فیصد توانائی کا حصول ریونیوبل انرجی سے ہوگا، پاور ڈویژن
🗓️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ 2030
ستمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد
جون
کیا کیلیفورنیا میں دوبارہ آگ لگنے والی ہے؟
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا میں حالیہ جنگلاتی آگ کے تباہ کن اثرات کے بعد،
جنوری
طالبان کی عسکری طاقت اور افغانستان کا مستقبل
🗓️ 27 مارچ 2021(سچ خبریں) سماجی انصاف کی کیسی ستم ظریفی ہے کہ روس، امریکا،
مارچ
اگلے 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، عمر سیف
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف
نومبر
بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت
اگست