?️
سچ خبریں:جنین کیمپ میں 13 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی برسی کے موقع پر اس کیمپ کے ایک اور نوجوان نے صیہونیوں کو ایسی خطرناک دہشت میں مبتلا کردیا کہ اس نوجوان کی تلاش میں ایک ہزار سے زائد صیہونی فوجی نکل پڑے۔
فلسطینی میڈیا نے اس فلسطینی نوجوان کے متعلق مختلف رپورٹس پیش کی ہیں،29 سالہ کمپیوٹر گریجویٹ رعد فتحی حازم تل ابیب میں آپریشن ڈیزنکوف اسٹریٹ کا ایگزیکیوٹر تھا جس میں دو صیہونی ہلاک اور 15 کے قریب زخمی ہوئے،وہ رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے جمعہ کی صبح اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گیاجبکہ اس کے ایک گھنٹہ پہلے اس نے ایسا آپریشن کیا جس نے تل ابیب کو ایک ڈراونے شہر میں تبدیل کر دیا۔
یادرہے کہ رعد کو یافا کی ایک مسجد سے باہر نکلتے وقت صیہونیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا،صیہونی حکومت کی جیلوں میں اسیری کی تاریخ رکھنے والے اس شہید کے والد فتحی خازم نے اپنے بیٹے رعد کے بارے میں کہاکہ وہ بہت بااخلاق تھا، نماز اور روزے کا پابند تھا، اور وہ اپنے والدین کا نیک بیٹا تھا۔
والد نے اپنے شہید بیٹے کے بارے میں مزید کہا کہ وہ کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہرتھا نیز بڑی ذہانت تھا، وہ ایک باوقار اور با اخلاق کردار کے طور پر جانا جاتا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ آخری بار ہم نے ایک دوسرے کو چند روز قبل افطار کے وقت دیکھا تھا جب کہ وہ صبح کی نماز کے بعد اور روزے کی حالت میں یافہ کی ایک مسجد سے نکلتے ہوئے شہید ہو گیا تھے۔
اپنے بیٹے کے شہادت طلبانہ آپریشن کے ہدف کے بارے میں شہید کے والد نے کہا کہ فلسطینی عوام آزادی کی تلاش میں ہیں، وہ صرف مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ وہ بلا خوف و خطر اس مسجد میں سجدہ کرنا چاہتے ہیں،آزادی کی تلاش میں ہیں اور نماز کے لیے ذلت آمیز پرمٹ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حضورؐ کی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں: وزیراعظم
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا
?️ 10 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے
اکتوبر
ماریہ بی نے ’فلسطین کلیکشن‘ کیلئے ترک آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی
?️ 1 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے حال ہی میں متعارف
ستمبر
کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید 157 افراد جاں بحق
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے اور
اپریل
ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اسپتال سے ٹکرا گیا،
دسمبر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری: زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے
مارچ
آئندہ 48 گھنٹے انتہائی تشویشناک:امریکی میڈیا
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب
جون
ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:خلیج فارس
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے غزہ جنگ کے حوالے سے
جون