?️
سچ خبریں:اعلیٰ سطحی صیہونی سکیورٹی ذرائع نے شامی حکومت کو گرانے کا آپشن بے سود ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور خطے میں اس کے دیگر عرب اتحادیوں کی دمشق حکومت کو گرانے کی تمام کوششوں کے باوجود کہ بشار الاسد طاقت میں باقی ہیں۔
بعض عرب ممالک اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور ترقی کرنے کے حوالے سے متعدد رپورٹس کی اشاعت کے بعد، جن کے بارے میں سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ہری جھنڈی دکھا دی گئی ہے، تل ابیب کے پاس اپنے پرانے اتحادی کی طرح موجودہ حقیقت کو قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے لہذا انھوں نے باقاعدہ طورپر تسلیم کیا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کو گرانے کی تمام تر کوششیں بے سود رہی ہیں۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل نے باضابطہ طور پر شام میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اسد کو اقتدار سے ہٹانا اب کوئی آپشن نہیں ہے اور وہ تقریباً دس سال بعد اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں اسی مناسبت سے ایک عسکری تجزیہ کار لیلاخ شووال نے عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کو سینئر اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شام میں حالیہ تبدیلیاں بہت ڈرامائی اور حیرت انگیز تھیں۔
واضح رہے کہ شام میں ایک وحشیانہ خانہ جنگی میں تقریباً ایک دہائی کی وحشیانہ خونریزی کے بعد جس میں لاکھوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور لاکھوں لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے،اس ملک کےصدر بشار الاسد اقتدار میں واپس آ چکے ہیں اور اب وہ ملک پر اپنی حکمرانی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشار الاسد اب پورے شام اور حتیٰ کہ ایران جیسی جماعتوں پر بھی اپنا اقتدار مسلط کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس جنگ میں ان کی مدد کی ہے،اسرائیلی تجزیہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسد کا یہ اقدام اس لحاظ سے دلچسپ ہے کہ وہ ایرانیوں اور حزب اللہ کےمرہون منت ہیں کیونکہ خانہ جنگی کے آغاز میں اسد کو کئی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ایران اور حزب اللہ اور پھر روس ان کی طرف بڑھے اوروہ جیت گئے۔


مشہور خبریں۔
گوہر خان کا ماہِ رمضان میں اپنی عبادات پر توجہ دینے پر زور
?️ 16 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) مشہور اداکارہ گوہر خان اور بھارتی رئیلٹی شو بگ
اپریل
عمران خان نے قوم کو سنائی ایک خوشخبری
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
ستمبر
عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اس کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوتا ہے
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
ستمبر
’ملک میں بے یقینی بڑھے گی‘، سیاستدان صرف اس بات پر متفق
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہماری سیاسی جماعتوں کے رہنما کسی اور بات
فروری
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنا کیوں نہیں چاہتا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے اعلان کیا کہ
جون
نسل پرستی جیت گئی انصاف ہار گیا
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:متعدد امریکی ماہرین اور ممتاز شخصیات نے سینیٹ میں سابق امریکی
فروری
تحریک حماس کے قیام کی سالگرہ؛ فلسطین میں مزاحمت کی جڑوں پر ایک نظر
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: تحریک حماس اور فلسطینی مزاحمت بالعموم صیہونیوں کے اس سرزمین
دسمبر