🗓️
سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں ریڈ کراس کے عملے پر مرچ کے اسپرے سے حملہ کیا۔
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ روز مغربی کنارے میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے عملے پر حملہ کیا۔
علاقے میں اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے غسان دغلاس کے مطابق، آباد کاروں نے گاؤں کا دورہ کرنے والے ریڈ کراس کے عملے پر حملہ کرنے میں مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا، جس سے عملے کے تین ارکان کے چہرے اور ہاتھ جل گئے۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کا عملہ فلسطینی کسانوں پر آباد کاروں کے حملوں کا دورہ کر رہا تھا،یادرہے کہ نابلس کے جنوب میں بورین اور دیگر ہمسایہ دیہات طویل عرصے سے آباد کاروں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
یادرہے کہ اس حملے کے بعد ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے ایک بیان جاری کیا جس میں مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت کی گئی،واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مغربی کنارے میں ڈیوٹی کے دوران ریڈ کراس کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا ہے، مغربی کنارے کے رہائشیوں کو آباد کاروں کے بار بار حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں جسمانی تشدد، تخریب کاری اور فلسطینی زرعی اراضی کی تباہی شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے میں اس وقت تقریباً 6500 صہیونی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جو 164 قصبوں اور 124 اڈوں میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ علاقوں میں تمام یہودی بستیاں اور چوکیاں غیر قانونی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صبا قمر کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں زیر علاج
🗓️ 6 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنا نام کمانے والی
نومبر
یوکرین میں نیٹو افسروں کی معلومات ہیک ہوئیں
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: بدنیتی پر مبنی ہیکرز کے روسی گروپ RaHDit نے
دسمبر
فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں
مئی
یمنیٰ زیدی کا دھیان میک اَپ پر نہیں منظر پر ہوتا ہے، ہمایوں سعید
🗓️ 16 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی
مئی
پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت
دسمبر
سعودی نظام اسرائیلی حکومت کی خدمت کرتا ہے: انصار اللہ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
جون
اسلام آباد: اسرائیل مخالف احتجاج میں طلبہ، پولیس میں جھڑپ، سابق سینیٹر سمیت متعدد افراد گرفتار
🗓️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین میں اسرائیل
اکتوبر
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں
جولائی