سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے وسیع حملے کے دوران حماس اور جہاد اسلامی تحریک کے دو رہنماؤں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے مغربی کنارے پر قابض صہیونی افواج کے علی الصبح حملوں میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 20 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے،ذرائع نے تاکید کی کہ صہیونی فوج نے جنین کے قریب جبع قصبے میں حماس اور اسلامی جہاد کے دو رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ یہ دونوں فلسطینی رہنما ایک عرصے سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کو مطلوب تھے۔
فلسطینی قانونی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق صیہونی حکومت نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 3866 مرتبہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے نیز گرفتار ہونے والوں میں 568 بچے اور 72 خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: صہیونیوں کی جارحیت کے خلاف فلسطینی استقامت کا دفاع
قابل ذکر ہے کہ جہاں ایک طرف فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کی جارحیت میں تیزی آئی ہے وہیں دوسری طرف مزاحمتی تحریک نے بھی صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہے اور میدان میں اپنے اتحاد کا ثبوت دیا ہے جس کا صہونی حکام کئی بار اعتراف کر چکے ہیں۔