سچ خبریں:اس وقت جبکہ تل ابیب نے حزب اللہ کے خلاف پروپگنڈے شروع کر رکھے ہیں ، صہیونی ویب سائٹ نے حزب اللہ کو ایک مغربی فوج کے ساتھ برابری کرنے کے قابل قرار دیا ہے۔
اس وقت جبکہ تل ابیب نے لبنان میں حالیہ معاشی بحران میں حزب اللہ تحریک کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں پروپگنڈے شروع کیے ہوئے ہیں ۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے اس تحریک کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی بات کی کرتے ہوئے صیہونی ویب سائٹ والا نے حال ہی میں حزب اللہ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئےاپنی ایک رپورٹ میں حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ اب وہ دہشت گرد تنظیم نہیں ہے جس کو ہم سب ماضی میں جانتے تھے، حزب اللہ اب حقیقی معنوں میں ایک فوج بن چکی ہے،یہ تحریک ایک تربیت یافتہ تنظیم ہے جو نہایت ہی پیشرفت کر چکی ہے۔
صیہونی ویب سائٹ نے مزید کہا کہ اس تحریک میں ایسی صلاحیتیں ہیں جو کسی سرکاری مغربی فوج میں ہوتی ہیں اور فوج کی تعداد زیادہ نہ ہونے کے باوجود یہ بہت اچھے انداز میں کام کرتی ہے،واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں المیادین چینل نے عبرانی زبان کے ذرائع کے حوالے سے حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے بارے میں تل ابیب کے پروپگنڈوں کے بارے میں اطلاع دی ۔
لبنانی ویب سائٹ نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین میں لگائے جانے والے تخمینے سے اندازہ ہوتا ہے کہ حزب اللہ اس وقت مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کرسکتا ہے اور اس کے پاس 140000 میزائل ہیں، المیادین نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ جنگ کے ایک ہی دن میں فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں 3000 کے قریب میزائل فائر کرسکتی ہے جو غزہ جنگ کے 12 دن کے دوران فائر کیے گئے میزائلوں کا دو تہائی حصہ ہیں۔