🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ غزہ جنگ میں اپنے اندرونی بحران کو فلسطینی قوم تک پہنچانے کی کوشش کی۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن خالد البطش نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان کو سمجھتی ہے،البطش نے کہا کہ قابض حکومت نے اپنے اندرونی بحران کو فلسطینی گروہوں اور عوام تک پہنچانے کی کوشش کی، لیکن ثأرالاحرار آپریشن میں مزاحمت کا ردعمل متحد ہو گیا اور مزاحمت نے ایک بار پھر بحران کو صیہونی حکومت کے اندر لوٹا دیا۔
البطش نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اس دوران لانچروں کی آواز زیادہ بلند تھی، یاد رہے کہ غزہ میں پانچ روزہ جنگ کے دوران جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ سرایا القدس کے چھ کمانڈروں سمیت 33 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ صیہونی حکومت نے بھی اپنے 2 افراد کے ہلاک اور 75 زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے اندرونی بحران پر قابو پانے کے لیے غزہ پر حملہ کیا لیکن مزاحمتی محاذ نے متحد ہوکر اسے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ صیہونی حکام کے ہوش اڑ گئے اور وہ فلسطینی مجاہدین کی ہر شرط مان کر جنگ بندی پر مجبور ہوئے۔
مشہور خبریں۔
بلنکن کا تین لاتینی امریکی ممالک کا ایک ہفتہ کا دورہ
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: انتھونی بلنکن تین ممالک کے ایک ہفتے کے دورے
اکتوبر
عراقیوں کا ایرانی چیف جسٹس کا والہانہ استقبال
🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے
فروری
غزہ جنگ بندی کے نئے منصوبے کی تفصیلات
🗓️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر کے نئے منصوبے
اپریل
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
🗓️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ
🗓️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین
نومبر
9 مئی بہانہ، عمران خان نشانہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’سیاسی‘ پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
🗓️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک
مئی
عمر شریف کی بیوہ کے شوہر کی بیماری اور موت سے متعلق ہوشربا انکشافات
🗓️ 28 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی دوسری
نومبر
آئینی ترمیم منظوری معاملہ، بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں
🗓️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم کی منظوری کے مشن کوآگے بڑھاتے
اکتوبر