?️
سچ خبریں:بحرین کی آمر آل خلیفہ حکومت کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد سے اندرونی اور علاقائی رکاوٹوں اور بحرانوں کا سامنا ہے اور ساتھ ہی اس شرمناک معاہدے کی عوامی مخالفت نے "14 فروری اتحاد” کو آزادی کے اپنے مطالبات پر زور دینے میں حوصلہ افزائی کی ہے۔
صیہونی قابض حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے نے آل خلیفہ حکومت کو ایک بار پھر بحرین کی انقلابی قوم کے سامنے کھڑا کر دیا ہے، خاص طور پر چونکہ وہ اب تک عوام کے غصے کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت اس معاملے میں سیاسی منظر نامے کو اندر سے سنبھالنے میں ناکام رہی ہے، جو اس جابرانہ حکومت کے خاتمے کی علامت ہے، جسے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔
یادرہے کہ بحرین میں ہنگامے اور مظاہرے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد سے شروع ہوئےہیں، اسرائیل کے ILTV سروے کے مطابق، 10 فیصد سے بھی کم بحرینی صیہونیوں کے ساتھ سرکاری تعلقات کی حمایت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام کے اس غصے اور مخالفت نے عرب حکومتوں کو یہ حقیقت یاد دلائی ہے کہ فلسطین عرب اور اسلامی امت کی ترجیحات میں سے ہے اور خطے کے حکمرانوں کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے پہلے اس حقیقت پر غور کرنا چاہیے۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین، دو عرب ریاستوں کے طور پر جو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لاچکے ہیں، کو ملکی اور علاقائی طور پر بے شمار خطرات کا سامنا ہے، لیکن یہ چیلنجز اور رکاوٹیں متحدہ عرب امارات سے کہیں زیادہ بحرینی حکومت کو لاحق ہیں اس لیے متحدہ عرب امارات میں دولت اور سیاسی استحکام زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی جوہری سائنسداں کے قتل کیس میں 14 افراد کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی جوہری سائنسداں شہید فخری زادہ کے قتل کیس میں 14
ستمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی بابل شاہراہ پر امریکی
مارچ
واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف
جون
پاکستان میں 2022 کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف پرتشدد واقعات میں دگنا اضافہ ہوا، رپورٹ
?️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ’سیف گارڈنگ ہیلتھ اِن کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ
جون
الیکٹرک وہیکل پالیسی: دو سال کے دوران 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی 2025 تا
دسمبر
امریکہ اور یورپ روس کے لیے تمام برآمدات پر پابندی لگانے والے ہیں:بلومبرگ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی روس کے لیے برآمدات پر
اپریل
یمن جنگ بندی پر صیہونی تشویش، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے مایوسی
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل
مئی
پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت
جون