?️
صنعاء میں اسرائیلی حملے ناکام ہوگئے:یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مهدی المشاط نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے صنعاء میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہی رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یمنی عوام اور ان کے مزاحمتی بازو دشمن کو سخت سبق سکھائیں گے۔
المشاط نے یمنی خبر ایجنسی سبأ سے گفتگو میں کہا کہ یمن اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطین کی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ پر حملے بند اور محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت اپنی عوام کو جھوٹی خبریں دے کر گمراہ کر رہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تل ابیب مسلسل ناکامیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، نتانیاهو نے خطے کو بدامنی کی طرف دھکیل دیا ہے اور اپنی داخلی بحرانوں کو چھپانے کے لیے وحشیانہ جنگوں کا سہارا لے رہا ہے۔
المشاط نے خبردار کیا کہ جب تک یہ غاصب اور جنایتکار رژیم خطے میں موجود ہے، امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے تمام خطے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اس سرطانی غدے کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں۔
دوسری جانب، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی شب ایک بار پھر صنعاء کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے ان گھروں پر کیے گئے جہاں انصاراللہ کے رہنما موجود تھے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حوثی قیادت کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا۔
انصاراللہ کے رہنما حزام الاسد نے کہا کہ یہ جارحیت یمن کو اپنی غزہ کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ مزید تیز ہوں گی، تاکہ یہ غزہ کے حق میں حمایت بھی ہو اور یمن پر اسرائیلی حملوں کا جواب بھی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر : مسرت عالم نے علماءکے جاری کردہ فتوے کو سراہا
?️ 8 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
وزیر داخلہ نے بھی امریکی فوجی اڈے کی تردید کر دی
?️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
مئی
اسلامی جہاد کے کمانڈر کو قتل کرنے کے لیے امریکی اسمارٹ بم کیا تھا؟
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حالیہ تین روزہ جنگ 14-16
اگست
جنرل سلیمانی کے قتل میں جرمن حکومت کا کردار
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:جنرل شہید سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے امریکی دہشت گرد
جنوری
بیرونِ ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے
مئی
خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ
?️ 29 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت
مئی
الحوثی کی سعودی عرب کی دھمکی
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں زور
مئی
سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں
مئی