شمال شام میں فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے پر ٹرمپ کا ردعمل

شمال شام

?️

سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک چینل ۱۲ سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ اسرائیلی فضائی حملے پر ردعمل طاہر کیا جس کا نشانہ شام کے شمالی صوبہ ادلب میں واقع فوجی ہوائی اڈہ تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ میں اس حملے کی تفصیلات سے باخبر ہوں، تاہم اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کروں گا۔
دوسری جانب ایک اور امریکی اہلکار نے بھی اس اسرائیلی نیٹ ورک کو بتایا کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو آگاہ کیا تھا کہ ترکی کا ارادہ ہے کہ وہ نشانہ بنائے گئے شامی ہوائی اڈے پر ایک فوجی نظام نصب کرے گا۔
اس امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ اسرائیل کے پاس شام کے ابو الظہور ہوائی اڈے کے بارے میں موجود معلومات درست تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے تصادم سے بچنے کی غرض سے شام کے ساتھ مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کے معاہدے تک رسائی سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل ۱۳ نے ایک صیہونی فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اب صرف یہ باقی ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ ایک وسیع جنگ شروع کریں، کیونکہ ہمارے پاس پہلے سے ہی کافی محاذوں پر جھڑپیں جاری ہیں۔
صیہونی حکومت نے منگل کی صبح شام کے شمالی صوبہ ادلب میں واقع ابو الظہور ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ۲۴ گھنٹے گزرنے کے بعد اس فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی ترکی کی جانب سے اس ہوائی اڈے پر فوجی آلات نصب کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی، تاہم اس دعوے کو ترکی کی صدارت کے دفتر نے چند گھنٹوں بعد مسترد کر دیا۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا

?️ 13 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)  سندھ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم

 ایران کے معاملے امریکہ اور مغرب کی بہانہ تراشیاں کسی نتیجے تک نہیں پہنچے گی:سابق پاکستانی سفیر

?️ 27 ستمبر 2025 ایران کے معاملے امریکہ اور مغرب کی بہانہ تراشیاں کسی نتیجے تک

لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11

غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط

?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا

عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے: فواد چوہدری

?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں ہڑتال

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں

اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں

ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ وزیراعظم

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے