سچ خبریں: سعودی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک بیماری کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے طبی معائنے جدہ کے السلام محل میں شاہی کلینک میں کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ شاہ سلمان تیز بخار اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے طبی ٹیم نے ان کی جسمانی حالت جانچنے کے لیے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ بننے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ شاہ سلمان نے بڑھاپے اور بیماری کی وجہ سے طبی معائنہ کرایا ہے اور وہ متعدد بار اسپتال جا چکے ہیں۔