?️
سچ خبریں:شام کے شمالی شہروں الحسکہ اور قمیشلی کے باشندوں نے امریکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے خلاف مظاہرہ کیا ۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے شمالی شہروں الحسکہ اور قمیشلی کے باشندوں نے امریکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے خلاف مظاہرہ کیا تاہم مظاہرے کے دوران امریکی یافتہ عسکریت پسندوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی انہیں منتشر کردیا ،رپورٹ کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے عسکریت پسندوں نے کھانےپینے کی اشیا ، پانی کے ٹینکروں ، طلباء اور متعدد محکموں کے ملازمین کو شمالی شہر الحسکہ میں داخلے ہونے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے بھی شمالی شہر قمیشلی کے مریضوں اور طبی عملے کو اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیا،سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے کہ الحسقہ کے شہر کے مرکز پر قبضہ کر لیا گیا ہے،درایں اثنا شام کے شہر قمیشلی کے لوگوں نےبھی شامی ڈیموکریٹک فورسز (کیو ایس ڈی) کے عسکریت پسندوں، جن کا مقصد لوگوں کو محدود کرنا اور ان کا محاصرہ کرنا ہے، کے اقدامات کے خلاف بار بار احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکہ جو داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام میں داخل ہوا تھا جبکہ اس کا مقصد دہشگردوں کی حمایت کرنا اور ان کی پشت پناہی کرنا تھا نیز اس آڑ میں شامی تیل کو بھی لوٹنا تھا جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے یہاں تک کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ عراق اورشام سے تیل چوری کر کے اسرائیل کو دے رہا ہے اور ان ممالک میں دہشتگردوں کو ایک پھر منظم کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ تا کہ یہاں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکے جبکہ دونوں ممالک کی حکومت باربار انتباہ دے چکی ہیں کہ انھیں قابض فوجوں کا وجود برادشت نہیں ہے،شام نے حال ہی میں امریکہ کا انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جلد از جلد ان کے ملک سے نکل جائیں لیکن امریکہ نہایت ہی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ممالک سے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور
جنوری
صیہونی آبادکار کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک فلسطینی خاتون کو
دسمبر
سویلین کا ملٹری ٹرائل: میری تجویز مان لی جائے تو قانون نہیں ٹرائل کالعدم ہوگا، وکیل فیصل صدیق
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
مارچ
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو
جولائی
صوبوں میں انتخابات: 4 ممبرز نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا، باقی بینچ ازخود نوٹس سنتا رہے گا، چیف جسٹس
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات
فروری
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں: چیئرمین سینیٹ
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے
مئی