🗓️
سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے شام کے صدارتی انتخابات سے قبل ا س ملک کےصوبہ ادلب میں مسلح دہشت گردوں کے ذریعہ زہریلے کیمیکل استعمال کرکے اشتعال انگیز کاروائیاں کرنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے صدارتی انتخابات سے قبل صوبے ادلب میں مسلح دہشت گرد زہریلے مادے کے استعمال سے مشتعل اقدامات کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں۔
شام میں روسی مرکز برائے مفاہمت کے سربراہ جنرل الیگزینڈر کارپوف نے کہا کہ مرکز کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تحریر الشام دہشت گردوں نے وائٹ ہیٹ تنظیم کی مدد سے مغربی ادلب میں زہریلے کیمیکل استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں زہریلے مادے کے 6 کنٹینر جو کلورین معلوم ہوتے ہیں ، کو حال ہی میں جسرالشغور کے علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے۔
روسی عہدیدار نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق ، مسلح دہشت گرد شام کے صدارتی انتخابات کے موقع پر کیمیائی حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے وسیع پیمانہ پر مقامی لوگوں میں ہلاکتیں ہوں گی اور اس کا الزام شام کی فورسز پر عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے صدارتی انتخابات 25 مئی کو سوائے دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول چند علاقوں کے شام کے تمام شہروں میں ہونے والے ہیں،تاہم مغربی حمایت یافتہ دہشتگردان انتخابات میں ہر طرح سے خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنا سکیں۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے
🗓️ 15 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا
جون
ایران فوبیا کی اصل وجہ فلسطین کی حمایت / شام اور ترکی کے زلزلے کا تمام مسلمانوں سے متعلق: آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں:پیغمبر اسلام ص کی عید مبعث کے موقع پر حکومتی عہدیداروں،
فروری
امریکہ کا خطے میں جدید ترین ڈرون بیڑے تعینات کرنے کا ارادہ
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں: بحرینی اخبار الایام نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری
اگست
چوروں کا سردار
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے محمد بن سلمان کی ملکی اور خارجہ
جنوری
عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان
🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے
اگست
بریکس ایک عالمی کھلاڑی اور مغرب کا متبادل
🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے صربیا کے صدر نے
اگست
نئے برطانوی بادشاہ کے شاہکار
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد انگلستان کے
ستمبر
دنیا میں ترکی کی خارجہ پالیسی کے 8 چیلنجز
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:اس مضمون کے پچھلے حصے میں ہم نے مغرب کے بعد
جنوری