🗓️
سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک کی بجلی کی ترسیلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دوران الحسکہ صوبے میں واقع تل تمر پاور پلانٹ کو بند کر دیا گیا۔
المجہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام پر ترکی کے حملے کے بعد صوبہ الحسکہ میں واقع تل تمر کے علاقے میں بجلی کی ترسیل کا پلانٹ خراب ہو گیا جس کی وجہ سے اس علاقے کے رہائشی علاقوں اور دیہات کے مکینوں کی معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد
اس رپورٹ کے مطابق الحسکہ الیکٹرسٹی کمپنی کے جنرل منیجر صالح ادریس نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج نے تل تمر کے مضافات میں واقع ام الکیف کے علاقے میں تل تمر پاور پلانٹ کو بجلی فراہم کرنے والی مرکزی بجلی کی ترسیل کو نشانہ بنایا۔
ترک فوج کی یہ کاروائی خطے میں جاری کشیدگی اور شام کے سرحدی علاقوں کے خلاف اس ملک کی پے در پے جارحیت کے تسلسل کے تناظر میں ہوئی ہے۔
ادریس نے مزید کہا کہ بجلی کمپنی کی انجینئرنگ ٹیمیں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت اور تل تمر پاور پلانٹ میں بجلی کی روانی کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں تاکہ معمولات زندگی جاری رہیں اوراس علاقے کے مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ترکی نے شام کے علاقوں کو اپنے حملوں سے نشانہ بنایا ہے بلکہ شامی ذرائع نے کچھ عرصہ قبل شمالی شام پر ترک فوج کے توپ خانے کے حملوں کی اطلاع دی تھی۔
مزید پڑھیں: ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟
ان ذرائع نے اعلان کیا کہ ترک توپخانے نے الدبس اور الخالدیہ دیہات کے مضافات اور رقہ کے شمال میں عین عیسی شہر کے مضافات میں M4 بین الاقوامی سڑک پر بمباری کی۔
اس کے علاوہ ترک افواج نے رقہ کے شمالی مضافات میں امریکہ سے منسلک SDF فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں کو مارٹروں سے نشانہ بنایا۔، شامی ذرائع نے اعلان کیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں خوفناک آتشزدگی ہوئی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
ہم اس خوفناک صورتحال تک کیسے پہنچے؟
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں
ستمبر
نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ
جولائی
مغربی اور یورپی ممالک کا فلسطینوں کے خلاف نیا ہتھکنڈا
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور یورپی ممالک کی جانب سے UNRWA کو مالی
جنوری
پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش
🗓️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی
مارچ
آرمی چیف سے ملنے والی کاروباری برادری کا مقصد اپنے کاروبار کا تحفظ ہے، فواد چوہدری
🗓️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مارچ
یمن میں امریکی، اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک تباہ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کی انٹیلی
جون
اسماعیل ہنیہ کی مراکشی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطینی قوم کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا
🗓️ 20 جون 2021رباط (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے
جون
صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
🗓️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب کے مطابق، صیہونی حکومت کی
مارچ