?️
سچ خبریں:عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے 12 سال کی معطلی کے بعد شام کی اس لیگ میں واپسی اور شامی حکومت کا تختہ الٹنے میں اپنی ناکامی پر اتفاق کیا۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کے حوالے سے عرب ممالک کے اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے12 سال بعد اس لیگ میں شام کی نشست اسے واپس سونپنے پر اتفاق کیا ہے۔
عراقی عہدیدار نے کہا کہ بغداد نے گذشتہ برسوں میں شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے جو کچھ کیا آج اس کا نتیجہ نکلا ہے ، اس اقدام سے خطے اور شام کی سلامتی کو فائدہ پہنچے گا،المیادین خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے متفقہ اور غیر مشروط طور پر شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا ہے۔
شام اور سوڈان سے متعلق عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا بیان
عرب لیگ نے قاہرہ میں اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ عرب لیگ کی کونسل کے اجلاسوں میں شام کے وفود کی شرکت کل سے دوبارہ شروع ہوگی، بیان میں مذکورہ فیصلے کی پیروی کے لیے اردن، سعودی عرب، عراق، لبنان اور مصر پر مشتمل وزارتی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
بیان میں شامی بحران کے جامع حل کے حصول کے لیے اس ملک کی حکومت کے ساتھ براہ راست بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے جس میں تمام نتائج کو مدنظر رکھا جائے۔
یاد رہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ نے اتوار کو عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی جس میں شام کی ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو شام اور شامی عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ اس ملک کو پہلی حالت پر واپس لانے کے لیے سنجیدگی سے کام لینا چاہیے،شکری نے مزید کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ ایک عرب ملک کی عوام بے گھر یا دہشت گردی اور جنگ سے متاثر ہوں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی ایرانی میزائلوں سے خوفزدہ: ہمارے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے ایرانی حملوں سے صہیونی برادری کے خوف
جون
مزاحمتی کمیٹیوں کو صیہونی مخالف اقدامات کو تیز کرنے کا مطالبہ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے صیہونیوں کی طرف سے غزہ کی
اکتوبر
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے
دسمبر
صہیونی پھر ہوئے ناکام
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے 7
نومبر
44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون
فروری
حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا
?️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
دسمبر
بن سلمان کا یوکرین کی 400 ملین ڈالر کی مدد کا وعدہ
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی
اکتوبر
صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط
?️ 11 ستمبر 2025صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط یمن کی
ستمبر