شام کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہماری آرزو ہے: اردگان

اردگان

🗓️

سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قاہرہ میں D8 تنظیم کے 11ویں سربراہی اجلاس میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام دہشت گردی سے پاک ہوجا یے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی عوام کو اپنے جنگ زدہ ملک کے اتحاد اور احیاء کی ضرورت ہے۔ پڑوسیوں کے طور پر، ہم اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم فلسطین اور لبنان کے مسائل کے لیے ایک خصوصی اجلاس کریں گے۔

اردگان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عالمی امن کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے بڑھتے ہوئے تنازعات، بحرانوں اور جنگوں کے پیش نظر عالمی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں D8 کے دستیاب مواقع کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔ مصر کی طرف سے ترجیحی تجارتی معاہدے کی توثیق کے بعد، اب اس معاہدے کو زیادہ وسیع فریم ورک میں نافذ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اردگان نے کہا کہ تنظیم کو وسعت دے کر اپنے دائرہ اثر کو بڑھانے کے لیے، ہمارے دروازے نئے اراکین اور شراکت داروں کے لیے کھلے ہونے چاہئیں۔ تنظیم میں آذربائیجان کی رکنیت کے ساتھ، آج ہم کل سے زیادہ مضبوط ہیں۔ میں آذربائیجان کو D8 میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف

🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں، وزارت خزانہ

🗓️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات

ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کا قتل

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: نیوز میڈیا نے آج جمعرات کو ایکواڈور کے صدارتی امیدوار

سردیوں کے دوران ایک بار پھر گیس کے بحران کا خدشہ

🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ابھی تو سردی کا آغاز نہیں ہوا تاہم

اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان

🗓️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کیا شرط رکھی ہے؟

🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ اور دوٹوک

بائیڈن کا بن سلمان سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے:امریکی قومی سلامتی کے مشیر

🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا کہ

اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی

🗓️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے