🗓️
سچ خبریں:شام میں تنازعہ کم ہونے کے بعد اور دمشق نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا، تاہم شام کے شمال، شمال مغرب اور جنوب میں ترکی اور امریکہ کے درمیان اس ملک کے تیل سے مالا مال علاقوں پر تجاوزات اور مسابقت شروع ہو گئی۔
شام عرب جمہوریہ داعش کے خاموش عناصر کی سرگرمیوں کے باوجود اور سلفی-تکفیری دہشت گردی کے اہم خطرے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طاقت کے استحکام اور دوسرے ممالک خاص طور پر عرب دنیا (متحدہ عرب امارات، مصر، بحرین اور اردن) ا یہاں تک کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی حالت میں نئے سال میں قدم رکھ رہا ہے اس لیے کہ بشار الاسد کی جائز حکومت کی بقا نے علاقے کی حکومتوں کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور شام کی اہم ضروریات کی فراہمی کے عمل میں فعال موجودگی کا حوصلہ پیدا کیا ہے۔
مزاحمتی قوتوں کے خلاف صیہونی حکومت کے غیر قانونی حملوں کا تسلسل، امریکی افواج کی طرف سے شام کے تیل کی اسمگلنگ کی شریان کا تسلسل اور حزب اختلاف کی حمایت نیز کرد مسلح گروہوں سے لڑنے کے بہانے شام کے شمال اور شمال مشرق میں ترکی کی مداخلت، اس ملک کی دیگر اہم خبریں ہیں،اس رپورٹ کے تسلسل میں ہم 2022 میں شام کے اہم ترین واقعات پر ایک نظر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
امریکی حملہ آور مزاحمت کی آگ کی زد میں
شام اور ترکی کے حکام نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے 2022 کے پہلے دنوں میں اردن میں سکیورٹی میٹنگز کیں، اس کے بعد مزاحمت سے وابستہ میڈیا نے اس ملک کے صوبہ دیر الزور میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی افواج کے اڈے پر حملے کی اطلاع دی جبکہ دوسری جانب مسلح حزب اختلاف سے وابستہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کے جواب میں امریکی فوج نے صوبہ دیرالزور میں مزاحمتی فورسز کو نشانہ بنایا،فائرنگ کے اس تبادلے کے دو دن بعد مزاحمتی فورسز نے فرات کے مغرب میں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا،اس حملے کے جواب میں قابض فوج کے ڈرونز نے المیادین کے جنوب میں القوریہ اور العشارہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔
الصناعہ جیل میں داعش کی ہنگامہ آرائی
20 جنوری 2022 کو داعش حسکہ صوبے میں واقع الصناعہ جیل پر کار بم کے ذریعے ایک خودکش حملے میں اپنی افواج کے 800 افراد کو فرار کرانے میں کامیاب ہوئی، اس حملے کے دوران قسد ملیشیا گروپ کے 200 ارکان مارے گئے،داعش کے آپریشن کے ساتھ ہی، ترک فوج نے عین عیسیٰ کے شمال میں اپنے ساتھ منسلک دہشت گردوں کے ساتھ مل کر داعش کی حمایت میں حملے شروع کر دیے، تاہم آخر کار، سیکورٹی فورسز اور داعش کے ارکان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے چند دنوں کے بعد قسد نے تصاویر جاری کرکے الصناعہ جیل پر دوبارہ قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔
داعش کے سرغنہ کی ہلاکت
4 فروری 2022 کو نیویارک ٹائمز نے ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ داعش کے نئے رہنما کے ٹھکانے پر مہینوں تک نظر رکھنے کے بعد امریکی اسپیشل آپریشن فورسز نے شمال مغربی شام میں اس کے گھر پر حملہ کیا اور اس کاروائی میں ابراہیم الہاشمی القریشی نے خودکشی دھماکہ کر کے خود کو اڑا لیا، اس دھماکے میں داعش کے رہنما کے علاوہ، اس کی اہلیہ ا، کم از کم دو بچے اور ایک سینئر کمانڈربھی مارے گئے تھے، حملے کے بعد داعش نے ابو حسن الہاشمی القرشی نامی شخص کو اس گروپ کے نئے سربراہ کے طور پر متعارف کرایا۔
بشار الاسد کا یو اے ای کا دورہ
شام کے بحران کے آغاز کے بعد بشار الاسد متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے میں دبئی گئے اور محمد بن راشد آل مکتوم سے ملاقات اور گفتگو کی، شام کے صدر نے اس کے بعد محمد بن زائد آل نہیان کے ساتھ ایک سرکاری ملاقات میں دمشق اور ابوظہبی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کیا، یہ دورہ اس وقت ہوا جب متحدہ عرب امارات شام میں داخلی بحران کے آغاز کے بعد سے دمشق اور شامی حکومت کے مخالفین کے بارے میں دوہرا رویہ رکھتا ہے، ابوظہبی نے شام کی تعمیر نو کے عمل میں حصہ لینے اور شامات کے خطے میں ایران اور ترکی کے خلاف توازن پیدا کرنے کے مقصد سے دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا،نیز عبداللہ بن زائد نومبر 2021 میں دمشق پہنچے تاکہ عرب دنیا میں شام کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے والے پہلے عرب ممالک میں شامل ہوں۔
امریکی اڈے پر حملہ
7 اپریل 2022 کو مزاحمتی قوتوں نے ایک بار پھر العمر آئل فیلڈ میں امریکی قبضے کے اڈے کو نشانہ بنایا، اس حملے میں المیادین اور القوریہ کے صحراؤں سے اس غیر قانونی اڈے کی طرف کئی کاٹوشا راکٹ فائر کیے گئے جس سے اڈے میں آگ بھڑک اٹھی، اس حملے کے بعد امریکی افواج نے بتایا کہ حملے میں ان کے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں،11 اپریل کو نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2016-2017 میں حلب اور رقہ کے مضافات میں امریکی حملوں کے دوران 139 شامی شہری مارے گئے،Confidential Pentagon Papers کے عنوان سے شائع ہونے والی یہ رپورٹ امریکی فوج کی جانب سے فضائی حملوں کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کے اعلان میں رازداری کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔
انقرہ سے متضاد اشارے
21 اپریل کو ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اغلو نے اعلان کیا کہ دمشق اور انقرہ کے درمیان انٹیلی جنس کی سطح پر تعاون جاری ہے لیکن ابھی بھی شمالی شام میں دہشت گرد گروہوں،مہاجرین کی واپسی اور… کے بارے میں دو حکومتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے، یہ تبصرہ ایسے میں کیا گیا ہے جب چند روز قبل حریت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں شام اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ترکی دس لاکھ پناہ گزینوں کی شام واپسی کے لیے لاکھوں رہائشی یونٹس تعمیر کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد تارکین وطن کے دباؤ کو کم کرنا اور شام میں اثر و رسوخ کا مرکز بنانا ہے، دوسری جانب شام کے سیاسی حکام اور میڈیا نے ترک فریق کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاست (یعنی ترکی) سے کوئی تعلق نہیں ہے نیز مئی کے آخر میں عفرین کی آزاد فورسز اور ترک فوج اور اس سے منسلک ملیشیا کے درمیان لڑائی کی شدت میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، 24 مئی کو ترکی اور اس سے منسلک دہشت گردوں نے ایک بار پھر شام میں 30 کلومیٹر گہرائی تک اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا اور کرد فورسز کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا، تاہم ایران، روس اور شام نے ایک آواز ہو کر ترکی کی طرف سے کسی بھی فوجی آپریشن کے آغاز کی مخالفت کی، جولائی میں تہران میں ہونے والے ایران، شام اور ترکی کے سربراہان کی اجلاس کے دوران ایرانی سپریم لیڈر نے رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات میں شمالی شام میں کسی بھی فوجی کارروائی کو ترکی، شام اور خطے کے لیے یقیناً نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اسے دہشت گردوں کے فائدہ میں قرار دیا اور امریکی فوجیوں کو دریائے فرات سے نکالے جانے کا مطالبہ کیا۔
بشار اسد کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات
7 مئی 2022 کو آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں شام کے صدر بشار اسد اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات اور گفتگو کی، اس ملاقات میں انہوں نے ایک بین الاقوامی جنگ میں شامی قوم اور نظام کی مزاحمت اور مقابلہ کرنے کو شام کے وقار اور سربلندی کو بڑھانے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی صدر اور حکومت کے جذبے، جانفشانی اور بلند عزم کی وجہ سے ایران کا شام کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ماضی سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے،اس کے علاوہ آیت اللہ خامنہ ای نے خطے کی اقوام کے درمیان یوم قدس کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے اور آپ کے بعض ہمسایہ ممالک کے رہنما صیہونی حکومت کے سربراہوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتےہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کافی پیتے ہیں لیکن ان ممالک کے عوام یوم قدس کے موقع پر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور صیہونی مخالف نعروں سے یہ ممالک گونج اٹھتے ہیں، دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد نے پورے خطے بالخصوص شام میں اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کی مزاحمتی روح پھونکنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز نے صیہونی حکومت کو علاقے پر حکمرانی کرنے میں ناکام بنایا وہ ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات ہیں جنہیں مضبوطی کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔
شام کی عرب لیگ میں واپسی پر عرب دنیا میں اختلاف
نومبر میں الجزائر میں عرب لیگ کا روٹین کا اجلاس منعقد ہوا جب کہ متحدہ عرب امارات، عمان، مصر اور اردن جیسے بعض ممالک اس یونین میں اسد کی جائز حکومت کی واپسی چاہتے تھے اور دوسری طرف سعودی عرب اور قطر نے اس کی شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کا ساتھ دیا،اس سلسلے میں الجزائر نے اس اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے شام کے لیے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا،اس ملک نے اسد یا اس کے نمائندے کی موجودگی کی خواہش کی وجہ اس اجلاس کا اصل ہدف بیان کی جو علاقائی چیلنجوں کے خلاف عرب ممالک کا معاہدہ اور ہم آہنگی ہے۔
شام اور حماس کے درمیان تعلقات کا معمول پر آنا
2022 کا ایک اور اہم واقعہ 2011 میں آنے والی اسلامی بیداری کے بعد ستمبر میں شام اور حماس کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کا اعلان تھا، حماس کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے دمشق کا دورہ کیا، ایسا لگتا ہے کہ تہران اور لبنان کی حزب اللہ کی کئی ماہ کی ثالثی کے بعد ہونے والی یہ ملاقات حماس اور دمشق کے درمیان پرامن تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے جس میں حماس کے دوسرے بڑے رہنما خلیل الحیہ اور اسامہ حمدان نے مختلف فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں کے ایک وفد کے ہمراہ بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی، حماس تحریک نے ایک بیان میں حماس اور شام کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے اس اقدام کو فلسطین کے بلند نصب العین کی خدمت قرار دیا، بیان میں حماس نے اپنے بے مثال نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئے عرب اسلامی ممالک کے گروپ میں دمشق کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔
نتیجہ
شام میں تنازعہ کم ہونے کے بعد اور دمشق نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا، شام کے شمال، شمال مغرب اور جنوب میں ترکی اور امریکہ کے درمیان ملک کے تیل سے مالا مال علاقوں پر تجاوزات اور مسابقت شروع ہو گئی تاہم انقرہ-دمشق کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور ثالثی کو روکنے کے لیے تہران-ماسکو ثالثوں کی پالیسی کے باوجود، ایسا لگتا ہے کہ استنبول میں کرد گروپوں سے منسوب دہشت گردانہ حملے اس خطے میں تنازعہ کے آغاز کا پیش خیمہ ہے، تاہم یقیناً اسی صورتحال میں اردگان کا شام، ترکی اور روس کے صدور کے درمیان سہ فریقی اجلاس کا خیال خطے کی سیاسی فضا کو بدل سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
🗓️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے
فروری
وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا
🗓️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو
جون
یمن کے خلاف 8 سال کی جارحیت کے متاثرین کے تازہ ترین اعدادوشمار
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو اعلان کیا
اگست
اب اسرائیل کے جرائم بے نقاب ہو چکے ہیں: جنوبی افریقہ
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے صیہونی حکومت کے خلاف
جنوری
امریکی کمانڈر نے افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا دعویٰ کیا
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے، مغربی
مارچ
مزید 4 صیہونی قیدیوں کی آج رہائی
🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے
فروری
غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد
🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی
فروری
جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما جہانگیر خان
جون