?️
شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ
عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد البلداوی نے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحرکات براہِ راست عراق کی قومی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔
عراقی خبررساں ویب سائٹ المعلومه کے مطابق البلداوی کا کہنا ہے کہ شام کے اندر کئی دہشت گرد گروہ اب بھی سرگرم ہیں، اور ان کی موجودگی عراق کے سرحدی علاقوں کے لیے خاص طور پر خطرناک صورتِ حال پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے گروہ کسی بھی سیکورٹی کمزوری سے فائدہ اٹھا کر عراق میں گھس پُھنس یا کارروائیوں کی کوشش کر سکتے ہیں۔
البلداوی نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے اپیل کی کہ سرحدی نگرانی کو مزید سخت بنایا جائے اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جائے، تاکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
اس کیساتھ ہی شام کی صورتِ حال بھی مسلسل کشیدہ ہے۔ شام کی وزارتِ دفاع کے مطابق جمعہ کی شب دمشق کے مضافاتی علاقوں سے دو کاتیوشا راکٹ داغے گئے جو المَزّہ اور اس کے اطراف کے رہائشی محلوں پر گرے۔
شام کی عبوری وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے ساتھ مل کر راکٹ فائر کرنے کے مقام اور ذمہ داران کی نشاندہی کے لیے مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دارالحکومت کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ہر فرد یا گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شام میں مسلسل عدم استحکام اور سرحدی علاقوں میں تشدد کے واقعات نے عراق کے لیے سکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یونیسیف کی خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یونیسیف نے خضدار میں سکول بس پر خوفناک
مئی
گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ نواز شریف
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت
دسمبر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس)
جون
وزیر خارجہ نے پی ڈی ایم کے گٹھ جوڑ کو غیرفطری قرار دے دیا
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم پر
مارچ
ایران-امریکہ تعلقات اور دفاعی و مزاحمتی آپشنز
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:ایران اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں
فروری
بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے پاکستان کی دنیا میں عزت بڑھی۔ عطا تارڑ
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
اگست
آکسیوس کا ایران پر حالیہ حملوں کی وسعت اور شدت کے بارے میں دعویٰ
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے
جولائی
یمن کا لبنان کی حمایت کا اعلان، صیہونی جارحیت کی صورت میں متحدہ ردعمل کی وارننگ
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:ذرائع کے مطابق صنعاء کا کہنا ہے کہ وہ لبنان اور
جون