?️
سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور میں واقع امریکی فوجی اڈے پر کیٹوشا میزائل اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز شام کے صوبہ دیر الزور کے العمر نامی اسکوائر پرواقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فوجی اڈے پر کم سے کم 7 کاتیو شا میزائل اور 4 راکٹ داغے گئے جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے اس حملے پر رد عمل دکھاتے ہوئے مغربی فرات پر بمباری کی ، یادرہے کہ شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو معروف فوجی اڈے پر بھی گزشتہ ہفتے 2 راکٹ فائر کئے گئے تھے، دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے،اس قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں نیز اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر یہاں قبضہ جمائے ہوئے ہیں اور دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے کے ساتھ ساتھ شام کے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہے ہیں جبکہ شامی حکومت متعدد بار امریکہ سمیت تمام غیر ملکی قابضین سے اپنے ملک سے چلے جانے کو کہہ چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے کی
فروری
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے عام شہریوں کے فوجی ٹرائل کی مخالفت کردی
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے
نومبر
پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں
اکتوبر
کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے
جون
امریکہ کے امیر ترین طبقے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، یو گَو اور اکانومسٹ
ستمبر
شام کے شمال اور مشرق میں امریکی فوجیوں کی وسیع نقل و حرکت
?️ 25 جولائی 2022شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں
جولائی
شہید ہنیہ کا قتل ایک گستاخانہ جرم تھا
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اگست
اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے غزہ میں جنگ کو شکست قرار دیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ ڈویژن کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی فوج کے سابق
ستمبر