🗓️
سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نےاپنے ملک میں امریکی اور ترک فوجیوں کی موجودگی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نےاس ملک وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی،رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں استحکام کو مضبوط بنانے اور قومی مفاہمت نیز تصفیہ کے عمل کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے سیاسی عمل میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام کے کچھ حصوں میں امریکی اور ترک قابضین کی مسلسل موجودگی اس کی خودمختاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، کہا کہ شام کے خلاف لازمی اور یکطرفہ اقدامات اس ملک کے عوام کےمصائب کی بنیادی وجہ ہیں۔
پیڈرسن نے کئی ممالک کے اپنے حالیہ دوروں کے نتائج اور شام کی آئینی کمیٹی کے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی بیان کیا، انہوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ ہماری بات چیت جاری رہے گی اور میں شام کی آئینی کمیٹی کے ساتویں دور کے اجلاس کے بارے میں زیادہ پر امید ہوں۔
مشہور خبریں۔
لبنانی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ؛ سعودی عرب کی ایک اور شکست
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے39 دنوں تک اپنی تمام سیاسی، سفارتی، میڈیا اور
دسمبر
اسرائیل معاشی انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے:صہیونی ماہر اقتصادیات
🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر اقتصادیات نے صیہونی حکومت میں اقتصادی بحران اور
مئی
جنسی تعلق بنانے سے انکار پر کیا ہوا؟ بھارتی اداکارہ کا انکشاف
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں
نومبر
اسرائیل نے جو بائیڈن سے محمد بن سلمان پر دباؤ کم کرنے کی اپیل کردی، اسرائیلی تحقیقاتی ادارے کا اہم انکشاف
🗓️ 23 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک تحقیقاتی ادارے نے اہم انکشاف
اگست
دشمن کی فوج غزہ کی سرحد پر ڈھیر
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس کے
اکتوبر
غیر ملکی میڈیا نے افغانستان کو سیاہ کر دیا: طالبان
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ
دسمبر
حکام میرواعظ کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے کی اجازت دیں : فاروق عبداللہ
🗓️ 5 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر