🗓️
سچ خبریں: شام کے صدر نے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ملکوں کے ساتھ تعاون کا اصول چاہتا ہے نہ کہ دوسروں پر تسلط جبکہ شامی قوم کی دولت کو چوری کرنے میں دہشت گردوں کے ساتھ امریکہ کے واضح تعاون دکھائی دے رہا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل (CCTV) کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے سفر کے تجربے کو مثبت اور کامیاب قرار دیا، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں دمشق کا ساتھ دینے میں بیجنگ کے تعمیری سیاسی کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: چین اور شام میں مزید قربتیں
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدر نے مزید کہا کہ اپنے دورہ چین کے دوران میں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس ملک کی کوششوں اور تجربات سے آگاہ کیا، مجھے یقین ہے کہ چین کا دورہ بہت مثبت ، تعمیری اور کامیاب رہا۔
اسد نے کہا کہ جب ہم نے آج سے انیس سال پہلے چین کا دورہ کیا تو وہاں بہت کچھ تھا اگر میں اس بار کے سفر کا موازنہ کرنا چاہوں تو میں کہہ سکتا ہوں کہ موازنہ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں،اس وقت ان کا کہنا تھا کہ چین کو دنیا کا کارخانہ یا دنیا کے سامان کا کارخانہ کہا جاتا تھا لیکن آج میں کہہ سکتا ہوں کہ چین تخلیق کا کارخانہ ہے۔
بشار اسد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام اور چین جلد ہی مشترکہ کام کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے ،تاکید کی کہ چین ایک بڑی عالمی طاقت ہے اور جب چینی حکام شراکت داری کی بات کرتے ہیں تو وہ اقوام پر تسلط کے بجائے تعاون کے نئے باب کی بات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟
چائنہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے شامی قوم اور اس ملک کے لیے مختلف عالمی حلقوں میں مختلف اوقات میں بیجنگ کی بین الاقوامی سیاسی حمایت کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے حالات میں جب مغرب نے اس ملک کے خلاف ظالمانہ اقتصادی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کا مقصد شامی عوام کو بھوکا مارنا ہے، چین ہمارا ساتھ دے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
پی آئی اے نے 17 ارب کی قرض وصولی کے بعد فلائٹ آپریشنز بحال کردیا
🗓️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی مسائل سے دوچار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی
ستمبر
چوہدری شجاعت نے حمزہ شہباز کو ہری جھنڈی دکھا دی
🗓️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق نے حمزہ شہباز کی حمایت پر ن لیگ کو ہری جھنڈی دکھا
جون
محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ
🗓️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرخزانہ
مارچ
سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن
ستمبر
امریکہ نے فلسطین سے میٹاکمپنی کے متعلق وضاحت طلب
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو لکھے گئے
دسمبر
محرم کے پہلے عشرے میں کتنے زائرین کربلا پہنچے؟
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ سروسز کمیشن کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا
جولائی
افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس
🗓️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا
نومبر
فلسطینی استقامت صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کو ممکنہ حد تک پہنچائے گی: انصاراللہ
🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے آج منگل کی صبح غزہ کی
مئی