سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد امریکی فوجیوں نے وہاں سے واپس جانے ہی میں اپنی خیر سمجھی۔
شامی فوجیوں نے اس ملک کے مشرقی الحسکہ کے دیہی علاقے المجیبره کے چیک پوسٹ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا راستہ روک دیا جس کے بعد امریکی فوجی قافلے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔
یادرہے کہ جمعہ کے روز بھی شامی باشندوں نے الحسکہ کے دیہی علاقے کریرش میں امریکی فوجی قافلے کو اپنے علاقے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کا راستہ روک کر بیٹھ گئے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکی فوجیوں اور ان کے حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹ فورس کے زیر قبضہ علاقوں میں شامی شہریوں کی جانب سے مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
شامی شہری امریکی فوجیوں اور کرد ڈیموکریٹ فورس کے دستوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ شام کی حکومت، کئی بار واضح کر چکی ہے کہ اس ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غاصبانہ ہے اور اس کا مقصد ان علاقوں کے قدرتی ذخائر کو لوٹنا ہے،تاہم امریکیوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ اپنے قبضے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔